وزارت دفاع

آرمی میڈیکل کارپس نے 260واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 04 APR 2024 12:25PM by PIB Delhi

آرمی میڈیکل کارپس  نے 03 اپریل 2024 کو اپنا 260 واں یوم تاسیس منایا۔ سال 1764 میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا، اس کارپس نے جنگ اور امن کے قیام دونوں میں صدیوں سے  ترقی، لگن اور قربانی  کے ذریعہ ملک کی بے لوث خدمت کی ہے۔کارپس کا اصولی نعرہ  ‘سروسنتو نرامیا’ ہے  جس کا مطلب ہے ‘سبھی بیماری سے پاک ہوں’۔

فوجی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے، اور فضائی عملے کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جو یوم تاسیس اور کامیابیوں کے اعزاز  کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی اور اے ایم سی  کے ایسپرٹ-ڈی-کور کا جشن  منانے کے لیے منعقد  کی گئی تھی۔  تقریب کے دوران آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کی نمایاں کامیابیوں کی یاد میں ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں اے ایف ایم ایس کے 700 سے زائد سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ سول اور سروس کے معززین نے بھی شرکت کی۔

اے ایم سی، یوم تاسیس کے موقع پر ہزاروں افسران، جے سی اوز اور آرمی میڈیکل کارپس کے دیگر رینک کے تعاون کا جشن  مناتا ہے جو مسلح افواج کے اہلکاروں، خاندانوں اور سابق فوجیوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ غیر ملکی سرزمین پر اقوام متحدہ کے امن کے قیام کا مشن اور ایچ اے ڈی آر کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کارپس نے طبی دیکھ بھال کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بہترین جنگی طبی نگہداشت اور اعلیٰ ترین جدید ترین پیس ٹائم طبی دیکھ بھال کو بڑھانے کی اپنی کوششوں میں اے ایم سی نے‘ سوستھ بھارت، وکست بھارت ’ کے آخری ہدف کی طرف آگے بڑھتے ہوئے اپنے 260 ویں سال میں ڈیوٹی کے مطالبے سے بالاتر ہو کر پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور ہمدردی میں ایک معیار قائم کیا ہے ۔

 

****

 

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6443 



(Release ID: 2017133) Visitor Counter : 51