کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کے شعبے نے مالی برس 2024 میں ریکارڈ پیداوار ملاحظہ کی


کلیدی معدنیات اور ایلومینیم دھات کی پیداوار میں غیرمعمولی نمو

Posted On: 03 APR 2024 7:42PM by PIB Delhi

ماہ فروری 2024 کے لیے معدنیاتی پیداوار کا عدد اشاریہ 139.6 تھا، جو کہ فروری 2023 کی سطح کے مقابلے میں 8.0 فیصد زائد ہے۔ مالی برس 2024کی اپریل-فروری کی 11 مہینوں کی مدت کے لیے اس عدد اشاریے کی مجموعی نمو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.2 فیصد زائد تھی۔ ماہ فروری 2024  کے دوران ، گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں مثبت نمو ظاہر کرنے والی چند غیر ایندھن والی معدنیات  میں باکسائٹ، کرومائٹ، تانبے کے ڈھیلے، سونا، زنک کے ڈھیلے، خام مینگنیز، فاسفورائٹ، ہیرا، گریفائٹ (آر او ایم)، چوناپتھر، میگنیسائٹ، وغیرہ شامل ہیں۔

خام آہن اور چونا پتھر کا حصہ قدرو قیمت کے لحاظ سے مجموعی ایم سی ڈی آر معدنیاتی پیداوار کے تقریباً 80 فیصد کے بقدر ہے۔ عارضی اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ان کلیدی معدنیات کی پیداوار  نے مالی برس 2024 میں اعلیٰ نمو کا مظاہرہ کیا ہے۔خام آہن کی پیداوار مالی برس 2023 کی اپریل سے فروری تک کی 11 ماہ کی  مدت کی 230 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) سے بڑھ کر مالی برس 2024 کی اسی مدت کے دوران 9.6 فیصد کی نمو کے ساتھ 252 ایم ایم ٹی کے بقدر ہوگئی۔ قوی امکان ہے کہ مالی برس 2024 میں خام آہن کی مکمل سال کی پیداوار  مالی برس 2023 میں حاصل کی گئی 258 ایم ایم ٹی کے بقدر کی پیداوار کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ اسی رجحان کو ظاہر کرتے ہوئے، چوناپتھر کی پیداوار مالی برس 2023 کی اپریل-فروری کی 11 ماہ کی 366 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی برس 2024 کی اسی مدت کے دوران 11.2 فیصد نمو کے ساتھ 407 ایم ایم ٹی کے بقدر ہوگئی، اور یہ مالی برس 2023 میں مکمل سال کے لیے حاصل شدہ 406 ایم ایم ٹی کے پیداواری ریکارڈ کو پہلے ہی عبور کر چکی ہے۔

غیر آہن دھات کے شعبے میں، بنیادی ایلومینیم دھات کی پیداوار مالی برس کی اپریل-فروری کی 11 ماہ کی مدت کی 37.11 لاکھ ٹن (ایل ٹی) سے بڑھ کر مالی برس 2024 کی اسی مدت کے دوران 2.5 فیصد نمو کے ساتھ 38.02 ایل ٹی کے بقدر تک پہنچ گئی۔ توقع کی جاتی ہے کہ مالی برس 2024 میں مکمل سال کے لیے بنیادی ایلومینیم پیداوار مالی برس میں 40.73 ایل ٹی کے بقدر کے پیداواری ریکارڈ کو توڑ دے گی۔

بھارت ایلومینیم پیداوار کے معاملے میں دنیا کا دوسرا سب بڑا ملک، چونا پتھر پیداوار کے معاملے میں تیسرا  اور خام آہن کی پیداوار کے معاملے میں چوتھا سب سے بڑا ملک ہے۔ خام آہن اور چوناپتھر کی پیداوار میں صحت مند نمو یوزر صنعتوں یعنی فولاد اور سیمنٹ میں مضبوط مطالبے کے حالات  کا مظہر ہے۔ ایلومینیم میں اعلیٰ نمو کے ساتھ، نمو کے یہ رجحانات توانائی، بنیادی ڈھانچہ، تعمیرات، موٹر گاڑی اور مشینری جیسے یوزر شعبوں میں مضبوط اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6436


(Release ID: 2017095) Visitor Counter : 59


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi