نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ 5 اپریل 2024 کو دہرادون اور مسوری کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ  آئی اے ایس مرحلہ- I، 2023 بیچ کی الوداعی تقریب میں بطور مہمان ذی  وقار شرکت کریں گے

Posted On: 03 APR 2024 6:48PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ 5 اپریل 2024 کو دہرادون اور مسوری کا دورہ کریں گے۔

اپنے یک روزہ دورے کے دوران، جناب دھنکڑ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)، مسوری میں آئی اے ایس مرحلہ – I (2023 بیچ) کی الوداعی تقریب میں بطور مہمان ذی وقار شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ ہند ایل بی ایس این اے اے کے فیکلٹی اراکین سے بھی بات چیت کریں گے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6431



(Release ID: 2017083) Visitor Counter : 46