بجلی کی وزارت

نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور پی ٹی سی انڈیا انرجی ڈومین میں مشترکہ طور پر تحقیق وترقی کا کام انجام دیں گی اور خاص توجہ پائیدار ترقیاتی مقاصد پر مرکوز کی جائے گی

Posted On: 30 MAR 2024 12:50PM by PIB Delhi

نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور پی ٹی سی انڈیا لمیٹڈ نے انرجی ڈومین میں تحقیق وترقی کے لئے سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جس میں پائیدار ترقیاتی مقاصد پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سی او ای کی تحقیق اور ترقیاتی کوششوں سے اخذ کردہ نتائج لوکیئرینگ اور گنجائش سازی کے ذریعہ پاور سیکٹر میں بروئے کار لایا جائے گا۔ مفاہمت نامے کے تحت این پی ٹی آئی اور پی ٹی سی انڈیا لمیٹڈ سی او ای کے ذریعہ  تحقیق وترقی اور معلومات کے باہمی تبادلے میں اشتراک کریں گے۔

مفاہمت نامے پردستخط بجلی کی وزارت کے دفتر، نئی دہلی میں 28 مارچ 2024 کو ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ترپتاٹھاکر اور سینئر وائس پریسیڈنٹ (ایچ آر ) پی ٹی سی انڈیا لمیٹڈ محترمہ کوئل سنگھل نے سی ایم ڈی۔ پی ٹی سی انڈیا لمیٹڈ ڈاکٹر راجیو کے مشرا کی جانب سے کئے۔ اس موقع پر بجلی کی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج اگروال موجود تھے۔

*******

 

U.No:6382

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016716) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil