وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاعی پیداوار كے محكمے كی جانب سے  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورینس  کی تنظیم نو کا نوٹیفکیشن جاری


پروف رینجز اور ٹیسٹنگ کی سہولت گاہوں کی شفاف تقسیم کو آسان بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن پروموشن نافذ ہو گا

Posted On: 28 MAR 2024 1:08PM by PIB Delhi

'کاروبار کرنے میں آسانی' اور دفاع میں آتم نربھرتا حاصل کے لیے ایک بڑا اصلاحاتی قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع کے ماتحت دفاعی پیداوار كے محكمے نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورینس (ڈی جی کیو اے) کی تنظیمِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد کوالٹی ایشورنس کے عمل اور ٹرائلز کو تیز کرنا اور تہہ بہ تہہ فیصلہ سازی کو کم کرنا ہے۔ یہ تنظیم نو کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کار اور او ایف بی کی کارپوریٹائزیشن کے بعد ڈی جی کیو اے کے نظرثانی شدہ کردار میں بھی تبدیلی کا سبب بنے گی۔

آرڈیننس فیکٹریوں کے نئے ڈی پی ایس یوز میں کارپوریٹائزیشن کے ساتھ نجی دفاعی صنعت کی شرکت میں اضافہ اور حکومت کی طرف سے دیسی اشیا سازی کی حوصلہ افزائی كی ضرورت ابھرتی ہوئی دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے موثر اور موثر تعاون کے لیے ڈی جی کیو اے کو دوبارہ منظم کرنے کے تحت محسوس کی گئی۔ ڈی جی کیو اے ڈیفنس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرگرم بات چیت کے بعد پہلے ہی مختلف تنظیمی اور فنکشنل اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔

زیرِ عمل نیا ڈھانچہ تمام سطحوں پر  آلات و ہتھیار كے مکمل پلیٹ فارم کے لیے سنگل پوائنٹ تکنیکی مدد کو قابل عمل بنانے كے ساتھ  مصنوعات پر مبنی كیو اے میں یکسانیت کو بھی یقینی بنائے گا۔ نئے ڈھانچے میں ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن پروموشن بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ پروف رینجز اور جانچ کی سہولیات کی شفاف تقسیم کو آسان بنایا جا سکے۔

معیاری كیو اے عملوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ مل کر یہ انتظام ڈی جی کیو اے کے ساتھ دفاعی صنعت کی مصروفیت میں نمایاں طور پر بہتری لائے گا۔ از سر نو منظم ڈھانچہ اور جاری فنکشنل اصلاحات ہندوستانی معیارات / مساوی دستیابی کے ساتھآتم نر بھر بھارتکے تحت دیسی اشیا سازی کی مہم کو تحریک دیں گی تاكہ ملک کے اندر مینوفیکچررز کی رہنمائی ہو۔  اس سے اعلیٰ معیار کی کوالیفائیڈ دفاعی مصنوعات کی برآمد کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6360


(Release ID: 2016549) Visitor Counter : 195