محنت اور روزگار کی وزارت

برازیلیا میں جی 20 کی دوسری ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ میں ہندوستان كی شركت

Posted On: 27 MAR 2024 8:36PM by PIB Delhi

برازیل کی صدارت میں  دوسرے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ  کا دو روزہ اجلاس آج برازیلیا میں شروع ہوا۔ جی 20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کا مینڈیٹ سب کے لیے مضبوط، پائیدار، متوازن اور ملازمت سے بھرپور ترقی کے لیے محنت، روزگار اور سماجی مسائل کو حل کرنا ہے۔ چونکہ ہندوستان جی 20 ٹرائیکا کا ایک رکن ہے،اس کی نمائندگی محترمہ سومیتا داؤرا، سکریٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کرتی ہیں، ہندوستان برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ای ڈبلیو جی اجلاس کی مشتركہ صدارت کر رہا ہے۔ ہندوستانی وفد میں جنب روپیش کمار ٹھاکر، جوائنٹ سکریٹری اور جناب راکیش گوڑ،  ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت محنت اور روزگار بھی شامل ہیں۔

افتتاحی اجلاس کا آغاز برازیل کے وزیر مملکت برائے محنت و روزگار جناب لوئیز مارینہو کی تقریر سے ہوا۔ اس کے بعد اپنے ابتدائی کلمات میں محترمہ سمیتا داؤرا نے ادراك کیا کہ برازیلیا میں دوسرے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے ترجیحی علاقے جی 20 کی سابقہ صدارتوں بشمول ہندوستانی صدارت کے ترجیحی علاقوں اور نتائج سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے کام کی دنیا میں دیرپا مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے کثیر سالہ ایجنڈے میں تسلسل کی تعریف کی۔

 دوسرے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ كی میٹنگ کے لیے جن شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے ان میں (1) معیاری روزگار پیدا کرنا اور معقول محنت کو فروغ دینا؛ (2) ڈیجیٹل اور توانائی کی تبدیلیوں کے درمیان ایک منصفانہ منتقلی سے خطاب کرنا؛ (3) سب کے لیے زندگی کے معیار کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا؛ (4) صنفی مساوات پر زور دینا اور روزگار کی دنیا میں شمولیت، جدت طرازی اور نمو کے لیے تنوع کو فروغ دینا شامل ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن صنفی مساوات کے فروغ اور کام کی جگہ پر تنوع کو فروغ دینے کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستانی وفد نے نسل، جنس، نسلی یا سماجی و اقتصادی پس منظر سے قطع نظر سب کے لیے مساوی نمائندگی اور بااختیاری کو یقینی بناتے ہوئے جامع ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسرے دن  دوسرا ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ بات چیت کے لیے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔

*******

 

U.No:6358

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016533) Visitor Counter : 40