وزارت خزانہ

مالی سال 25-2024 کے پہلے نصف کے لئے حکومت کا قرض کا منصوبہ

Posted On: 27 MAR 2024 5:40PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ریزروبینک آف انڈیا کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد مالی سال 25-2024 کے پہلے نصف کے لئے اپنے قرض کے پروگرام کو حتمی شکل دی ہے۔

مرکزی بجٹ میں مالی سال 25-2024 کے لئے چودہ اعشاریہ ایک تین لاکھ کروڑ روپے کے گروس مارکٹنگ قرض میں سے سات اعشاریہ پانچ صفر لاکھ کروڑ(پچاس اعشاریہ صفر آٹھ فیصد) پہلے نصف میں میعادی تمسکات کے ذریعہ بشمول بارہ ہزار کروڑ روپے سورین گرین بونڈز کے اجرا کے ذریعہ قرض لئے جانے کا پلان ہے۔ مارکیٹ سے متعلق اطلاعات اور عالمی منڈی کے طور طریقوں پر مبنی پندرہ سال کی مدت والے میعادی تمسکات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سات اعشاریہ پانچ صفر لاکھ کروڑ روپے کے فروس مارکٹنگ قرض 26 ہفتہ وار نیلامی کے ذریعہ مکمل کئے جانے ہیں۔ مارکٹنگ قرض تین، پانچ ، سات، دس، پندرہ، تیس ، چالیس اور پچاس سال کے تمسکات پر محیط ہوں گے۔ مختلف میچورٹیز کے تحت قرض میں حصہ داری تین سال (چار اعشاریہ آٹھ صفر فیصد)، پانچ سال (نواعشاریہ چھ صفر فیصد) سات سال (آٹھ اعشاریہ آٹھ صفر فی صد)، دس سال (پچیس اعشاریہ چھ صفر فی صد)، پندرہ سال (تیرہ اعشاریہ آٹھ سات فیصد)، تیس سال (آٹھ اعشاریہ نو تین فیصد)، چالیس سال (انیس اعشاریہ چار سات فیصد) اور پچاس سال (آٹھ اعشاریہ نوتین فیصد ) ہوگی۔

حکومت ریڈمشن پروفائل کو آسان بنانے کے لئے تمسکات کی سوچنگ کرتی رہے گی۔

حکومت نیلامی کے نوٹیفکیشن میں دکھائے گئے ہر تمسکات کے مقابل دو ہزار کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کے لئے گرین شو آپشن کو لاگو کرنے کا حق محفوظ رکھنا جاری رکھے گی۔

مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں ٹریزری بلوں کے اجرا کے ذریعہ ہفتہ وار قرض پہلی سات نیلامیوں میں 27 ہزار کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے، اس کے بعد کی چھ نیلامیوں میں یہ بائیس ہزار کروڑ روپے ہوسکتی ہے اور سہ ماہی کے دوران مجموعی قرض کی رقم تین ہزار کروڑ روپے ہوگی۔ ہفتہ وار بنیاد پر اکیانوے ڈی ٹی بی ایس کے تحت بارہ ہزار کرورڑ روپے ، سات ہزار کروڑ روپے 182 ڈی ٹی بی ایس کے تحت اور آٹھ ہزار کروڑ روپے 364 ڈی ٹی بی ایس کے تحت ہوں گے۔ یہ پہلی سات نیلامیوں کے اعدادوشمار ہیں۔ ا س کے علاوہ 91 ڈی ٹی بی ایس کے تحت دس ہزار کروڑ روپےکا ہفتہ وار اجرا، پانچ ہزار کروڑ روپے 182 ڈی ٹی بی ایس کے تحت اور سات ہزار کروڑ روپے 364 ڈی ٹی بی ایس کے تحت سہ ماہی کے دوران بعد والی چھ نیلامیوں میں ہوں گے۔

سرکاری اکاؤنٹس میں عارضی قرض کو دھیان میں رکھنے کے لئے ریزروبینک آف انڈیا نے مالی سال 25-2024 کے پہلے نصف کے لئےویزاینڈمین ایڈوانسز (ڈبلیو ایم اے ) کی حد ایک اعشاریہ پانچ صفر کروڑ روپے کردی ہے۔

مزید تفصیلات تفصیلی پریس ریلیز میں دیکھی جاسکتی ہیں جو پریس انفورمیشن بیورو، وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر اور ریزروبینک آف انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ریلیز دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ http://https//www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2016489

********

 

U.No:6356

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016519) Visitor Counter : 36