صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پانچ ممالک کے سفیروں نے ہندوستان کی صدر جمہوریہ کو سفارتی اسناد پیش کیں

Posted On: 27 MAR 2024 12:55PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند،محترمہ  دروپدی مرمو نے آج (27 مارچ 2024) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں فلپائن، ازبکستان، بیلاروس، کینیا اور جارجیا کے سفیروں/ ہائی کمشنر سے اسناد قبول کیں۔ سفارتی اسناد پیش کرنےوالوں میں درج ذیل شامل تھے:

1۔ عزت مآب جناب جوسل فرانسسکو اگناسیو، جمہوریہ فلپائن کے سفیر

2۔ عزت مآب جناب سردار رستم بائیف، جمہوریہ ازبکستان کے سفیر

3۔ عزت مآب جناب میخائل کاسکو، جمہوریہ بیلاروس کے سفیر

4۔ عزت مآب جناب پیٹر مینا منیری، جمہوریہ کینیا کے ہائی کمشنر

5۔ عزت مآب جناب واختانگ جاؤشویلی، جارجیا کے سفیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ س ب۔ع ن

(U: 6351)



(Release ID: 2016451) Visitor Counter : 43