وزارت دفاع

سال 2024 کے لیے پہلی فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ، جس میں نظریاتی معلومات پر غوروخوض کیا جائے گا اورسیکورٹی مجموعی صورت حال کا جائزہ اور جائزہ لیا جائے گا

Posted On: 27 MAR 2024 12:24PM by PIB Delhi

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس جو 2024 کی پہلی کانفرنس ہوگی، اس  کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا جائے گا۔ 28 مارچ 2024 کو ورچوئل  میں منعقد کی جائے گی۔   اور اس کے بعد یکم اور 2اپریل 2024 کو نئی دہلی میں فزیکل موڈ میں منعقد کی جائے گی۔وزیر دفاع   عزت مآب جناب راجناتھ سنگھ، کانفرنس کے دوران سینئر عسکری قیادت سے خطاب اور بات چیت بھی کریں گے۔ کانفرنس ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت کے لیے نظریاتی مسائل پر غور و فکر کرنے، سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ اہم پالیسیوں کے فیصلوں میں سہولت فراہم کرنے والی اہم ترجیحات کا تعین کرے گی، تاکہ مستقبل کی سمت کا تعین کیا جا سکے۔

28 مارچ 2024 سے شروع ہونے والی کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے نئی دہلی میں کریں گے جس میں فوجی کمانڈرز اپنے متعلقہ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز سے ورچوئل موڈ میں حصہ لیں گے۔ فیلڈ آرمی اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو متاثر کرنے والے اہم ایجنڈوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس کانفرنس میں جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور قومی سلامتی کے اثرات سے متعلق اہم موضوعات کے ماہرین کی گفتگو بھی پیش کی جائے گی۔

یکم  اپریل 2024 کو فزیکل موڈ میں کانفرنس کرائے جانے کے دوران ، فوج کی اعلیٰ قیادت انتہائی اہم نظریاتی معاملات کے اجلاس میں مشغول رہے گی ۔ اجلاس کا مقصد آپریشنل اثر پذیری کو بڑھانا ، جدت اور موافقت کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت اور مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیاری کو یقینی بنانے کے لیے تربیت اور ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنا ہو گا۔ اہم نظریاتی اجلاس میں فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے سروس اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور بھی شامل ہوں گے۔ اس کے بعد فوجی گروپ انشورنس کی سرمایہ کاری  مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، جس کی صدارت سی او اے ایس نے کی۔   اور جس میں مالیاتی انتظام کے شعبے میں بہت سے  ماہرین نے شرکت کی۔ یہ کمیٹی خدمات انجام دینے والے فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے مالی تحفظ کے لیے مختلف فلاحی اقدامات اور اسکیموں پر غور کرے گی۔

2 اپریل 2024 کو، زیر دفاع عزت مآب جناب راجناتھ سنگھ، ایک کلیدی خطبہ دیں گے۔کانفرنس سے  فوج کے اعلیٰ سینئر افسران بھی خطاب کریں گے جن میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی شامل ہے ۔ اس تقریب میں سکریٹری دفاع اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔فوجی  کمانڈروں کی کانفرنس، اپنے وسیع دائرہ کار کے ساتھ، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہندوستانی فوج ترقی پسند،روشن خیال ، حالات کے مطابق اور مستقبل کے لیے تیار ہے۔

*****

ش ج۔ ح ا ۔ ج ا

U No.6350



(Release ID: 2016450) Visitor Counter : 37