وزارت دفاع

بیرون ملکوں خصوصاً آسیان ممالک میں تعیناتی کے حوالے سے ہندوستانی ساحلی جہاز سمندر پہریدار ، فلپائن کے سمندر منیلا پہنچا

Posted On: 26 MAR 2024 9:11AM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا جہاز سمندرا پہریدار، جو آلودگی پر قابو پانے والا خصوصی جہازہے، تین روزہ دورے پر 25 مارچ 2024 کو فلپائن میں منیلا کے سمندر پہنچا ۔ خصوصی آلودگی پر قابو پانے والے جہازوں کا دورہ ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصدہندوستانی کوسٹ گارڈ جہاز(آئی سی جی) سمندری آلودگی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا اور آسیان خطے میں سمندری آلودگی کے حوالے سے مشترکہ تشویش اور عزم کے علاوہ فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی) کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔آئی سی جی جہاز 25 مارچ سے 12 اپریل 2024 تک آسیان ممالک یعنی فلپائن، ویتنام اور برونائی میں بیرون ملک تعیناتی پر ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی طرف سے آسیان ممالک میں یہ تعیناتی لگاتار تیسری مرتبہ ہے۔ سال 2023 کے شروع میں، آئی سی جی کے آلودگی پر قابو پانے والے جہازوں نے اس پہل کے حصے کے طور پر کمبوڈیا، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کا دورہ کیاتھا۔

         اس تعیناتی کے دوران، جہاز منیلا (فلپائن)، ہو چی منہ (ویتنام) اور مورا (برونائی) میں پورٹ کال  کا اہتمام کرےگا۔ یہ جہاز خصوصی سمندری آلودگی پر قابو پانے کے آلات اور آلودگی رسپانس کنفیگریشن میں ایک چیتک ہیلی کاپٹر سے لیس ہے، جو گرے ہوئے تیل کو ذخیرہ کرنے، بازیافت کرنے اور آپریشن کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بندرگاہوں کا دورہ کرنے والے مظاہرے میں آلودگی سے نمٹنے کی تربیت اور مختلف آلات کی عملی نمائش  بھی شامل ہے۔

          مزید برآں، جہاز نے حکومت کی پہل ’’پنیت ساگر ابھیان‘‘ میں حصہ لینے کے لیے 25 نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیڈٹس کو بھی شامل کیا ہے اور اسے شراکتدارممالک کے ساتھ ہم آہنگی میں بین الاقوامی سطح پر رسائی فراہم کی ہے۔ بیرون ملک تبادلے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،این سی سی کیڈٹس،آئی سی جی جہاز کے عملے، شراکت دار ایجنسیوں کے اہلکاروں، ہندوستانی سفارت خانے/ مشن کے عملے، اور مقامی نوجوان تنظیموں کے ساتھ مل کر جہاز کی پورٹ کال کے دوران ساحل کی صفائی اور اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دیں گے۔

           یہ دورہ فلپائنی کوسٹ گارڈ، ویتنام کوسٹ گارڈ، اور برونائی میری ٹائم ایجنسیوں سمیت اہم بحری ایجنسیوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اہمیت کا حامل ہے۔آئی سی جی کے پاس فلپائن اور ویتنام کے کوسٹ گارڈز کے ساتھ بہتر میری ٹائم تعاون اور میری ٹائم سیفٹی اور سیکورٹی کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) ہے۔ یہ تعلقات خطے میں تحفظ، سلامتی اور سمندری ماحول کے خدشات کو یقینی بنانے کے لیے برسوں کے دوران تیار ہوئے ہیں۔ دورے کے ایجنڈے میں پیشہ ورانہ تبادلے، کراس ڈیک وزٹ، مشترکہ مشقوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور سماجی مصروفیات بھی شامل ہیں جن میں صلاحیت بڑھانے کی سہولیات کا دورہ بھی شامل ہے۔

آئی سی جی ایس سمندر پہریدار کے بارے میں:

آئی سی جی ایس سمندر پہریدارجو آندھرا پردیش  کے وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کے مشرقی ساحل پر تعینات ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سدھیر رویندرن کی کمان میں ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، سمندر پہیردار نے کوسٹ گارڈ کی مختلف کارروائیوں کو کامیابی سے انجام دیا ہے، جن میں آلودگی کا ردعمل،آئی ایم بی ایل/ای ای زیڈ نگرانی، انسدادِ بین الاقوامی جرائم، اور میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) شامل ہیں۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6333



(Release ID: 2016347) Visitor Counter : 91