ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

نیشنل  زولوجیکل پارک نے21 مارچ 2024 کو جنگلات کا عالمی دن منایا

Posted On: 22 MAR 2024 1:34PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے 21 مارچ 2024 کو جنگلات کا عالمی دن منایا۔ اس سال کے بین الاقوامی جنگلات کے دن کا تھیم‘‘جنگلات اور اختراع: ایک بہتر دنیا کے لیے نئے حل’’تھا۔ اس تقریب کا مقصد چڑیا گھر میں آنے والوں کے درمیان پودوں اور ہماری زندگی میں ان کی اہمیت کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LM8W.jpg

تقریب کا آغاز نیشنل زولوجیکل پارک کے ایجوکیشن سینٹر میں ڈوڈل آرٹ کی سرگرمی سے کیا گیا، جہاں آنے والوں کو اس سرگرمی میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی جس کے بعد مشن لائف پر ایک فلم کی نمائش کی گئی۔ ان سرگرمیوں کے بعد چڑیا گھر میں آنے والوں  کے لیے حال ہی میں بحال کیے گئے پانی کے تالاب کے آس پاس شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس  میں نیشنل زولوجیکل پارک کے عملے کے ارکان نے پودے لگائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AE40.jpg

جنگلات کا پائیدار انتظام اور ان کے وسائل کا استعمال آب وہوا کی  تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور بہبود میں کردار ادا کرنے کی کلید ہے۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم جدید تکنیکوں کے استعمال سے ان قیمتی قدرتی وسائل کی حفاظت کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ع ن

(U: 6310)



(Release ID: 2016069) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu