وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والوں کو غیر ملكی آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی توثیق سے خبردار کیا ہے
آن لائن جوئے کے زبردست مالی اور سماجی و اقتصادی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے بِچولیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صارفین کو حساس بنانے کی کوششیں کریں
تعمیل میں ناکامی كی صورت میں سوشل میڈیا پوسٹ اور اکاؤنٹوں کو ہٹایا جا سكتا ہے
Posted On:
21 MAR 2024 5:30PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج سوشل میڈیا پر تمام توثیق كاروں اور اثر انداز ہونے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ملكی آن لائن سٹ بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی فروغ دینے یا مشتہر كرنے بشمول متبادل اشتہارات سے پرہیز کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ان اشتہارات کے صارفین بالخصوص نوجوانوں پر آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے زبردست مالی اور سماجی و اقتصادی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وزارت نے آن لائن اشتہاری بچولیوں کو مزید مشورہ دیا ہے کہ وہ اس طرح کے پروموشنل مواد كا رُخ ہندوستانی سامعین/ناظرین كی طرف نہ موڑیں۔ سوشل میڈیا کے بچولیوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کو شائع کرنے سے گریز کے لیے اپنے صارفین میں حساسیت پیدا كرنے کی کوششیں کریں۔
ایڈوائزری میں خبر دار كیا گیا ہے کہ اس کی عدم تعمیل كی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس میں سوشل میڈیا پوسٹس یا اکاؤنٹس کو ہٹانا یا غیر فعال کرنا اور قابل اطلاق قوانین کے تحت تعزیری کارروائی شامل ہیں۔
ایڈوائزری میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آئی ٹی ایکٹ مجریہ 2000 کی دفعہ 79 ایك طرف جہاں فریق ثالث کی معلومات، ڈیٹا، یا کمیونیکیشن لنک کے لیے جو ان کے ذریعہ دستیاب یا میزبانی کی گئی ہے ذمہ داری سے استثنیٰ فراہم کرتا ہے وہیں سیکشن 79 کا ذیلی سیکشن (3) (بی) كے مطابق ذمہ داری سے استثنیٰ لاگو نہیں ہوگا اگر حقیقی علم حاصل ہو جانے یا حکومت یا اس کی ایجنسی کی طرف سے مطلع کیے جانے كے باوجود کوئی بھی معلومات، ڈیٹا یا مواصلاتی لنک جس میں موجود ہے یا اس سے منسلک ہے بچولیوں کے زیر کنٹرول کمپیوٹر وسائل کو غیر قانونی کام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور بچولیا کسی بھی طریقے سے ثبوت کو خراب کیے بغیر اس وسائل پر اس مواد تک رسائی کو تیزی سے ہٹانے یا غیر فعال کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
وزارت نے سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کی مورخہ 06.03.2024 کی ایڈوائزری کا اعادہ کیا ہے جس میں مشہور شخصیات اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کی طرف سے سٹے بازی/جوئے کے پلیٹ فارم کی توثیق اور سٹے بازی کی سرگرمیوں کی توثیق کرنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ ایسی کوئی بھی براہ راست یا بالواسطہ اشتہار یا توثیق کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
مندرجہ ذیل لنک پر ایڈوائزری تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20dated%2021.03.2021%20%281%29.pdf
*******
U.No:6293
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2015984)
Visitor Counter : 81