کانکنی کی وزارت
جنوری 2024 کے دوران ملک میں معدنی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا
Posted On:
20 MAR 2024 12:21PM by PIB Delhi
ماہ جنوری، 2024 کے لیے کان کنی اور کوئری کے شعبے میں معدنی پیداوار کا اشاریہ(بنیاد: 2011-12=100) 144.1 رہا جو کہ ماہ جنوری،2023 کی سطح کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق اپریل-جنوری، 24-2023 کی مدت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مجموعی نمو 8.3 فیصدرہی۔
ماہ جنوری 2024 میں اہم معدنی اشیاء کی پیداوار کی سطح یہ تھی: کوئلہ 998 لاکھ ٹن، لگنائٹ 41 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 3073 ملین مکعب میٹر، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 2426 ہزار ٹن، کرومائیٹ 251 ہزار ٹن، کاپر کانک 12.6 ہزار ٹن، سونا 134 کلو گرام، خام لوہا 252 لاکھ ٹن، لیڈ کانک 34 ہزار ٹن، خام مینگنیج 304 ہزار ٹن، زنک کانک 152 ہزار ٹن، چونا پتھر 394 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 109 ہزار ٹن اور میگنیسائٹ 13 ہزار ٹن۔
ماہ جنوری 2023 کے مقابلے ماہ جنوری 2024 کے دوران مثبت نمو دکھانے والی اہم معدنیات میں شامل ہیں: میگنیسائٹ (90.1فیصد)، کاپر کانک (34.2فیصد)، کوئلہ (10.3فیصد)، چونا پتھر (10فیصد)، باکسائٹ (9.8فیصد)، خام مینگنیج 7.8فیصد، قدرتی گیس(استعمال شدہ) (5.5 فیصد)، لیڈ کانک (5.2 فیصد)، خام لوہا (4.3 فیصد)، لگنائٹ (3.6 فیصد)، زنک کانک (1.3 فیصد) اور پیٹرولیم (خام) (0.7 فیصد)۔ منفی نمو دکھانے والی دیگر اہم معدنیات میں سونا (منفی23.4 فیصد)، کرومائیٹ (منفی35.2 فیصد) اور فاسفورائٹ (منفی44.4 فیصد) شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ ۔ع ن
(U: 6258)
(Release ID: 2015655)
Visitor Counter : 92