وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سال 2022 کے لیے، مسلح افواج کی طبی خدمات کے بہترین اور دوسرے بہترین کمان اسپتالوں کے لیے ،‘رکشا منتری ٹرافی’ تفویض کی گئی


پونے کےکمان اسپتال (جنوبی کمان)اور لکھنؤ کے کمان اسپتال (مرکزی کمان)،کو بالترتیب بہترین اور دوسرا بہترین کمان اسپتال قرار دیا گیا

Posted On: 19 MAR 2024 5:22PM by PIB Delhi

مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) کے سال 2022 کے لیے، بہترین اور دوسرے بہترین کمان اسپتالوں کے لیے ’رکشا منتری ٹرافی‘، ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اور سینئر کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور ،لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے 19 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں پیش کی۔ پونے کے کمان اسپتال (جنوبی کمان) اور لکھنؤ کےکمان اسپتال (سنٹرل کمان) کو سال 2022 کے لیے بالترتیب بہترین اور دوسرا بہترین کمان اسپتال قرار دیا گیا۔

ڈی جی اے ایف ایم ایس نے، دونوں ہسپتالوں کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے، اے ایف ایم ایس کی جانب سے دی جانے والی قابل ستائش خدمات کا اعتراف کیا، جن میں اے ایف ایم ایس کے اسپتالوں کی جنگی طبی امداد سے لے کر آپریشنل کرداروں میں تعینات فوجیوں تک، وسط زونل، زونل اور تثلیتی نگہداشت میں جدید ترین صحت کی دیکھ بھال کی خدمات شامل ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے آپریشن کے دوران اور امن کے دور کے ساتھ ساتھ، انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کے لیے بلائے جانے پر ،طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے، اے ایف ایم ایس کی تیاری پر زور دیا۔ ڈی جی اے ایف ایم ایس نے ہر وقت پیشہ ورانہ مہارت کے لیے کوشاں رہنے کے لیے، اے ایف ایم ایس کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2023 سے پونے کاآرمی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو تھوراسک سائنسز (اے آئی سی ٹی ایس) اور بیس ہاسپیٹ دہلی کینٹ بھی مقابلے میں حصہ لیں گے۔

ایوارڈ تقریب میں ڈی جیزایم ایس، ڈی سی آئی ڈی ایس(میڈیکل)، ڈی جی (آرگنائزیشن اور پرسنل) اے ایف ایم ایس، ڈی جی ایچ ایس(اے ایف)، سینئرکنسلٹینٹ (میڈیکل)، ایم جی میڈ، ایچ کیو دہلی ایریا اور سینئرکنسلٹینٹ (سرجیکل) نے شرکت کی۔

رکشا منتری ٹرافی کا قیام 1989 میں، اے ایف ایم ایس کے مسلح افواج کے اسپتالوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے درمیان صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ایک سلیکشن کمیٹی جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل/مساوی کے رینک کے ایک اے ایف ایم ایس افسر کرتے ہیں، ہر سال اسپتالوں کے سائٹ کے دوروں کے دوران، معروضی کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر ایک جامع انتخابی عمل کے ذریعے ایوارڈ کے لیے اسپتالوں کی سفارش کرتی ہے۔

*****

U.No.6241

(ش ح -ا ع - ر ا)   


(Release ID: 2015588) Visitor Counter : 78


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi