سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے، ‘راؤنڈ3’ کے ذریعے 16000 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی سب سے بڑی آئی این وی-آئی ٹی مانیٹائزیشن مکمل کیا

Posted On: 19 MAR 2024 4:58PM by PIB Delhi

قومی شاہراہووں کے بنیادی ڈھانچے کا ٹرسٹ (این ایچ آئی ٹی)،بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاری کے ٹرسٹ، کے ذریعے انٹرپرائز ویلیو پر 889 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے قومی شاہراہ کے لیے ‘آئی این وی-آئی ٹی راؤنڈ-3’ کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کاعمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے،جس کی مالیت 16000 کروڑ روپے سے زیادہ  ہے، جو این ایچ اے آئی کی طرف سے سب سے بڑا منیٹائزیشن ہے اور ہندوستانی سڑک کے شعبے کی تاریخ میں سب سے بڑے لین دین میں سے ایک ہے۔ ‘آئی این وی-آئی ٹی راؤنڈ-3’ کے ذریعے اب تک کی سب سے زیادہ رعایتی قیمت کو بڑھانے کے لیے خط قبولیت (ایل او اے) گزشتہ ماہ فروری 2024 میں جاری کیا گیا تھا۔

منیٹائزیشن کے تیسرے دور میں، این ایچ آئی ٹی نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے تقریباً  7,272 کروڑ روپے کا یونٹ سرمایہ بڑھایا ہے اور ہندوستانی قرض دہندگان سے تقریباً 9,000 کروڑ روپے کے قرض کی بنیادی رعایتی فیس پر، قومی شاہراہ کے حصوں کے حصول کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے لیے 15,625 کروڑروپے اور 75 کروڑ روپے کی اضافی رعایتی فیس کی بنیاد پر حاصل کیا ہے۔ یونٹس کو سرمایہ کاروں نے بک بنانے کے عمل کے ذریعے،124.14 روپئےفی یونٹ کی کٹ آف پرائس پر سبسکرائب کیا تھا۔ موجودہ این اے وی 122.86 روپے فی یونٹ کےپریمیم پر ہے۔

یونٹس نے غیر ملکی پنشن فنڈز سمیت موجودہ اور نئے دونوں سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست مانگ دیکھی ۔ کناڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ اور اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان بورڈ، جو موجودہ یونٹ ہولڈرز ہیں اور ہر ایک کی زیادہ سے زیادہ 25فیصد کی حد تک سبسکرائب کیا گیا ہے، گھریلو پنشن/ پروویڈنٹ فنڈز (آئی او سی ایل) ایمپلائیز پی ایف، ایل اینڈ ٹی اسٹاف پی ایف، راجستھان راجیہ ودیوت کرمچاری پنشن فنڈ، ایس بی آئی پنشن وغیرہ)، انشورنس کمپنیاں (ٹاٹا اے آئی جی، ایس بی آئی لائف، ایچ ڈی ایف سی لائف)، میوچل فنڈز (ایس بی آئی، نپون انڈیا)، بینک اور چند دوسرے. این ایچ اے آئی نے بھی اسی قیمت پر ~15فیصد یونٹس کے اپنے حصے کی رکنیت حاصل کی۔

منیٹائزیشن کے تیسرے راؤنڈ کی تکمیل کے ساتھ آئی این وی آئی ٹی کے تینوں راؤنڈز کی کل وصول شدہ قیمت  26,125 کروڑ روپے بنتی ہے اور اس کے پاس پندرہ آپریٹنگ ٹول سڑکوں کا متنوع پورٹ فولیو ہے جس کی 9 ریاستوں یعنی آسام، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں تقریباً 1525 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی پھیلی ہوئی ہے، جس میں  20 سے 30 سال کے درمیان رعایتی مدتیں ہیں۔

قومی شاہراہووں کے بنیادی ڈھانچے کا ٹرسٹ (این ایچ آئی ٹی)،بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے زیر اہتمام بنیادی ڈھانچے کے سرماکاری ٹرسٹ، 2021 میں حکومت ہند کی قومی مانیٹائزیشن پائپ لائن کو سپورٹ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

این ایچ اے آئی کی منیٹائزیشن کی تازہ ترین کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب انوراگ جین، سکریٹری، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے کہا کہ "این ایچ آئی ٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)  کی ایک کامیاب مثال ہے، جس میں اس نے قومی منیٹائزیشن کی حمایت میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے این ایچ آئی ٹی نے اپنے آپ کو آئی این وی آئی ٹی اسپیس میں ایک سرکردہ کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے، اور ہندوستانی سڑکوں کے شعبے کی مزید ترقی میں مالیاتی سرمائے کو مربوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔"

جناب سنتوش کمار یادو، این ایچ اے آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ این ایچ آئی ٹی نے این ایچ اے آئی کے لیے سڑکوں کا سب سے بڑا منیٹائزیشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ہندوستانی سڑکوں کے شعبے کی منیٹائزیشن اور ترقی میں ایک شاندار کردار ادا کرتا رہے گا۔

این ایچ آئی ٹی کے انویسٹمنٹ مینیجر کے ایم ڈی شری سریش گوئل نے کہا "ہم موجودہ سرمایہ کاروں کا ان کے مسلسل اعتماد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں اور این ایچ آئی ٹی کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کے سڑک کے شعبے کی ترقی میں این ایچ اے آئی کی مدد کرنے کے لیے نئے شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

نومبر 2021 سے، این ایچ آئی ٹی نے این ایچ اے آئی سے 636 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ، آٹھ آپریٹنگ روڈ اثاثوں کے حصول کے لیے، منیٹائزیشن کے پہلے دو دوروں کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 12,000 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ تاریخی طور پر، نومبر 2021 میں این ایچ آئی ٹی کے یونٹ 101 روپئے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھےاور یہ بی ایس ای اور این ایس ای دونوں میں درج تھے۔

*****

U.No.6240

(ش ح -ا ع - ر ا)   



(Release ID: 2015583) Visitor Counter : 59