وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہائی جیک کیے گئے بلغاریائی جہاز’’روین‘‘ کو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بچانے کے بارے میں جمہوریہ بلغاریہ کے صدر کو جواب دیا
Posted On:
19 MAR 2024 10:33AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ بلغاریہ کے صدرجناب رومن رادیو کو اغوا شدہ بلغاریائی جہاز’’روین‘‘ اور اس کے عملے کے ارکان بشمول 7 بلغاریائی شہریوں کو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بچانے کے بارے میں جواب دیا ہے۔وزیر اعظم نے تعریف کا اظہارکرتے ہوئے بحر ہند کے خطے میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بحری قزاقی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
جمہوریہ بلغاریہ کے صدر آپ کے پیغام کی تعریف کرتےہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ 7 بلغاریائی شہری محفوظ ہیں اور جلد ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ہندوستان بحرہند خطے میں جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کرنےاورقذاقی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تئیں پرعزم ہے۔
****
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.6229
(Release ID: 2015467)
Visitor Counter : 84
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam