وزارت دفاع
ٹائیگر ٹرائمف مشق ۔ 24
Posted On:
18 MAR 2024 4:36PM by PIB Delhi
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قائم شراکت داری کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سہ فریقی انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) مشق، ٹائیگر ٹرائمف - 24 مشرقی سمندری کنارے پر 18 سے 31 مارچ 24 تک ہوگی۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز انٹیگرل ہیلی کاپٹر اور لینڈنگ کرافٹس کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے طیارے، ہندوستانی فوج کے اہلکار اور گاڑیاں اور ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹر ریپڈ ایکشن میڈیکل ٹیم (ریمٹ) کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گے۔ امریکہ کی نمائندگی امریکی بحریہ کے بحری جہاز کریں گے جس میں امریکی میرین کور اور امریکی فوج کے دستے شامل ہوں گے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تیز رفتار اور ہموار تال میل کے لیے ایچ اے ڈی آر آپریشنز کرنے اور معیاری آپریٹنگ پروسیجرز کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
گودی مرحلہ 18 سے 25 مارچ 24 تک چلے گا۔ اس میں دونوں بحری افواج کے اہلکار تربیتی دوروں، سبجیکٹ میٹرز کے ماہرین کے تبادلوں، کھیلوں کی تقریبات اور سماجی رابطوں میں حصہ لیں گے۔ گودی مرحلہ مكمل ہونے پر بحری جہاز سوار فوجیوں کے ساتھ سمندری مرحلے کے لیے روانہ ہوں گے اور لازمی صورتحال کے مطابق میری ٹائم، ایمفیبیئس اور ایچ اے ڈی آر كارروائی کریں گے۔
******
U.No:6220
ش ح۔ع س۔ک ا
(Release ID: 2015418)
Visitor Counter : 103