خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پوشن پکھواڑا 2024 کا انعقاد کل (9 تا 23 مارچ) سے ہوگا
Posted On:
08 MAR 2024 8:37PM by PIB Delhi
‘پوشن بھی پڑھائی بھی’ کے موضوعات کے تحت عوامی بیداری اور کمیونٹی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز کرنا، حاملہ خواتین کی صحت اور غذائیت کو قائم رکھنے کےلئے بیداری کے موضوع پرتوجہ مرکوز کرنا اور چھوٹے بچوں اورنوزائیدہ بچوں کوکھلانے کامتوازن نظام آئی وائی پی ایف کو اپناناہی اس اسکیم کے اہم مقاصد ہیں
پوشن پکھواڑہ 2024 کا انعقاد کل 9 مارچ سے 23 مارچ 2024 تک کیا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد غذائیت کے بارے میں عوامی بیداری اور سوماجی سرگرمیوں کو اپنانا ہے ، اس سلسلے میں درج ذیل موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا:
اے) پوشن بھی پڑھائی بھی (پی بی پی بی) – بہتربچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی طرف
بی) غذائیت کے بارے میں حساسیت پر مرکوز قبائلی، روایتی، علاقائی اور مقامی غذائی طرز عمل
سی) حاملہ خواتین کی صحت اور بچوں اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے کے طورطریقے (آئی وائی سی ایف)
مندرجہ بالا موضوعات کے علاوہ، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اور شراکت دار وزارتیں/ محکمے دیگر اہم شعبوں کے ارد گرد اضافی عوامی بیداری کی سرگرمیاں بھی منعقد کر سکتے ہیں۔ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور شراکت دار وزارتیں/محکمے پوشن ابھیان کے آعاز سے مشن لائن کے ذریعہ غذائیت میں بہتری (آنگن واڑی مراکز) میں بارش کے پانی کوجمع کرنے(آر ڈبلیو ایچ) کے ذریعے پانی کے تحفظ کے ارد گرد کی سرگرمیوں کے ساتھ،موٹے اناج اور پوشن واٹیکاؤں کوبڑھاوا دے کر پائیدارغذائی نظام کواپنانا، آیوش طورطریقوں کے ذریعہ صحت مند طرز زندگی کو اپناتے ہوئے فوڈ سسٹم؛ پانی، صفائی اور حفظان صحت (WaSH) اور اسہال کے انتظام کے ارد گرد مرکوز سرگرمیاں؛ ٹیسٹ، علاج، اوراس کے بارے میں بات چیت ،آنگن باڑی مراکز میںمندرج بچوں کےباضابطہ نشوونما کے پیمانے کو فروغ دینے کےلئے سوستھ بالک اسپردھا (ایس بی ایس) اور کئی دیگرعام بیداری کی سرگرمیوں کا آغاز کررہے ہیں ۔
مارچ-اپریل 2023 میں منعقدہ آخری پوشن پکھواڑا میں، 4 کروڑ سے زیادہ بیداری سرگرمیوں کی اطلاع دی گئی تھی جس میں غذائیت کی بہتری کے لیے شری ان/موٹے اناج کے فروغ اور مقبولیت، سوستھ بالک اسپردھا (ایس بی ایس) کا جشن، اور سکشم آنگن واڑیوں کو مقبول بنانے کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ .
اب تک، 5 پوشن پکھواڑا اور 6 پوشن ماہ کے ذریعے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور شراکت دار وزارتوں/ محکموں کے ذریعے 90 کروڑ سے زیادہ بیداری پروگراموں کااہتمام کیا گیا ۔
سکشم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 کے کلیدی مقاصد میں سے ایک جن بھاگیداری کے ذریعے انفرادی اور کمیونٹی کی سطح پر غذائیت سے منسلک رویے میں تبدیلی کو حاصل کرنا ہے۔ صحت مند کھانے کی عادات اور اس کی طرف بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے، جن آندولن 2018 میں پوشن ابھیان کے آغاز کے بعد سے ہر سال پوشن پکھواڑا اور پوشن ماہ کی شکل میں منائے جا رہے ہیں۔
************
ش ح۔ م ع۔ف ر
(U: 6217)
(Release ID: 2015380)
Visitor Counter : 77