سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں اجین جنکشن ریلوے اسٹیشن اور مہاکالیشور مندر کے درمیان موجودہ روپ وے کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 188.95 کروڑ روپے کی منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 15 MAR 2024 12:11PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں اجین جنکشن ریلوے اسٹیشن اور مہاکالیشور مندر کے درمیان موجودہ روپ وے کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ہائبرڈ اینوٹی موڈ کے تحت 188.95 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ مجوزہ روپ وے  نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا، خاص طور پر تیرتھ یاترا کے موسم میں اور سفر میں لگنے والے وقت میں  7 منٹ کی کمی لائے گا۔ روپ وے روزانہ 64,000 تیرتھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے ماحول دوست ذرائع فراہم ہوں گے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6148


(रिलीज़ आईडी: 2014959) आगंतुक पटल : 110
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Telugu