سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے آسام کے دھوبری ضلع میں قومی شاہراہ-17 (نئی)/ قومی شاہراہ- 31 (پرانی) کے ساتھ 4 لین و الے گوری پور بائی پاس کی تعمیر کے لیے 421.15 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
15 MAR 2024 11:31AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسام میں ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی شاہراہ -17(نئی)/قومی شاہراہ -31 (پرانی)) کے ساتھ 4 لین والے گوری پور بائی پاس کی تعمیر کے لیے 421.15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جو کہ دوماردوہا پی ٹی-II سے دھوبری ضلع میں بالادمارہ روڈ تک پھیلا ہوا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ کل 9.61 کلو میٹر کی لمبائی پر محیط اس پروجیکٹ کا مقصد گوری پور شہر میں بھیڑ کو کم کرنا اور موجودہ ہائی وے پر تیز موڑ کی وجہ سے لاحق خطرات کو کم کرنا ہے، اس طرح سے سلامتی میں اضافہ کرنا ہے۔ جامع روڈ سیفٹی اقدامات سے آراستہ اس بائی پاس کے نفاذ سے خطے میں حادثات میں کمی آنے کی توقع ہے۔
************
ش ح۔ ف ا۔ف ر
(U: 6132)
(Release ID: 2014840)