کانکنی کی وزارت
ہندوستان کی معدنی دولت کی تلاش: ریاستی حکومتوں نے اہم معدنی ذخائر میں کھوج سے متعلق لائسنس (ای ایل) جاری کرنے کے لئے این آئی ٹیز مشتہرکی ہیں
Posted On:
15 MAR 2024 11:13AM by PIB Delhi
اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی صلاحیت کی تلاش کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے، کرناٹک، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں نے کھوج سے متعلق لائسنس (ای ایل) کی نیلامی کے لیے ٹینڈرز طلب کرنے کے لئے نوٹس (این آئی ٹی) جاری کیے ہیں۔
کھوج سے متعلق لائسنس کے نظام کوکانوں اورمعدنیات (ترقی اورریگولیشن) ایکٹ 1957 میں ترمیم کے ذریعے متعارف کرایاگیاہے جو 17.08.2023 سے نافذ کیا گیا ہے، تاکہ ملک میں 29 اہم اور گہرے معدنیات کی تلاش اور کان کنی کے کاموں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ نیلامی کے ذریعے ساتویں شیڈول میں متعین معدنیات کے لیے کھوج سے متعلق لائسنس جا ری کیاجا سکتا ہے۔ کھوج سے متعلق لائسنس دینے کے عمل کو معدنیات (نیلامی) ترمیمی روابط، 2024 کے ذریعے مشتہر کر دیا گیا ہے۔
کرناٹک اور راجستھان کی ریاستی حکومتیں ایسی پہلی ریاستیں تھیں ،جنہوں نے 6 مارچ 2024 کو اہم اور گہرائی میں موجودمعدنیات کے لیے کھوج سے متعلق لائسنس (ای ایل) کی نیلامی کو مشتہر کیا۔ کرناٹک نے رائچور اور یادگیر اضلاع میں سونے ، تابنے اورلیتھیم اورراجستھان نے باڑمیر، جودھ پور، ہنومان گڑھ، چورو، بیکانیر، سری گنگا نگر، جے پور، ناگور اور سیکر اضلاع میں نایاب زمین کے عناصر، نایاب دھات اور پوٹاش معدنیات کے تین بلاکس کی نیلامی شروع کی۔
نیلامی کے اس عمل کی رفتار اس وقت تک جاری رہی جب مہاراشٹر نے 7 مارچ 2024 کو دو ای ایل بلاکس کے لیے اپنی این آئی ٹی کا اعلان کیا، اس کے بعد 11 مارچ 2024 کو مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش نے بالترتیب دو اور ایک ای ایل بلاکس کے ساتھ، اور چھتیس گڑھ نے 13 مارچ 2024 کو تین ای ایل بلاکس کے ساتھ ملک بھر میں کھوج سے متعلق لائسنس کے نظام کی رسائی کو پھیلاتے ہوئے کل تعداد 12ای ایل بلاکس تک پہنچ گئی۔
مہاراشٹر نے گڈچرولی ضلع میں سیسہ، زنک اور تانبا (بنیادی دھات) اورڈائمنڈکے دو ای ایل بلاکس کے لیے این آئی ٹی جاری کیا۔ مدھیہ پردیش نے شیو پوری، گوالیار اور بیتول اضلاع میں تانبے، لیڈ، زنک اور متعلقہ معدنیات (بنیادی دھات)، پی جی ای کے ساتھ متعلقہ معدنیات کے لئے دو ای ایل بلاکس کے لیے این آئی ٹی جاری کیاجب کہ آندھرا پردیش نے چتور اور تروپتی اضلاع میں نایاب زمین عنصر کے ایک بلاک کے لیے این آئی ٹی جاری کیا ہے۔ مزید، حکومت چھتیس گڑھ نے کونڈاگاوں، نارائن پور اور بستر اضلاع میں ڈائمنڈ اور نایاب ارضیاتی گروپ معدنیات کے لیے تین ای ایل بلاکس کے لیے این آئی ٹی جاری کئے۔
کھوج سے متعلق لائسنس کی نیلامی کے لیے این آئی ٹی کے آغاز میں تیزی لانے کے مقصد سے ریاستی حکومتوں نے نیلامی کے لیے بلاکس کی تیاری کے لیے انتھک محنت کی اور مرکزی حکومت نے نیلامی کے لیے ضروری پیشگی منظوری فراہم کی۔ ریاستی حکومتوں کی مزید مدد اور دست گیری وسرپرستی کے لیے، کان کنی کی وزارت نے یکم مارچ 2024کو متعلق لائسنس کی منظوری کے لیے نیلامی کے لیے ماڈل ٹینڈر دستاویز فراہم کیں۔
کھوج سے متعلق لائسنس کے نظام کا مقصد لیتھیم، تانبا، چاندی، ہیرے اور سونے جیسی اہم معدنیات کی تلاش کو تیز کرنا ہے، جس میں نجی شعبے کی فعال شرکت شامل ہے۔ نیلامی کے عمل کے ذریعے، لائسنس دہندہ کو قابل عمل کان کنی والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے تحقیقی اور امکانی کارروائیاں کرنے کی اجازت ہوگی۔ لائسنس ہولڈر کو نیلامی کی بولی کے مطابق 50 سال کے لیے نیلامی پریمیم سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ ملے گا۔ مزید، یہ کہ ای ایل ہولڈر ای ایل کے عمل کے بعد لائسنس کو منتقل کر سکتا ہے۔
کھوج سے متعلق لائسنس یافتہ گان بلاکس کی تلاش اور مائننگ لیز نیلامیوں کے لیے موزوں علاقوں کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، ممکنہ طور پر ریاستی حکومتوں کے لیے آمدنی کو تقویت دیں گے۔ کھوج سے متعلق لائسنسوں کے لیے نیلامی کا عمل الٹی بولی لگانے کا استعمال کرے گا، بولی لگانے والے اس فیصد حصہ کا حوالہ دیں گے جو وہ مائننگ لیز ہولڈر کے ذریعے قابل ادائیگی نیلامی پریمیم میں لیں گے۔ سب سے کم فیصد بولی دینے والے کو کھوج سے متعلق لائسنس کے لیے ترجیحی بولی لگانے والے کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔
کرناٹک، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں کی ٹھوس اورمشترکہ کوشش ،اہم معدنیات کی تلاش کے امکانات کوبروئے کارلانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ہندوستان میں تلاش کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
بلاکس، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی ای-آکشن پلیٹ فارم https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
*********
(ش ح۔ ع م ۔ع آ)
U-6137
(Release ID: 2014830)