وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نےدہلی میں پی ایم سواندھی استفادہ کنندگان سے خطاب کیا


اسکیم کےتحت  ایک لاکھ ریہڑی -پٹری والوں کو قرض تقسیم کیا

دہلی میٹروکےفیز-4کے دو اضافی کوریڈورزکا سنگ بنیادرکھا

‘‘پی ایم سواندھی یوجنا سڑک دکانداروں کے لیے لائف لائن ثابت ہوئی ہے’’

‘‘ریہڑی-پٹری والوں کی وینڈنگ گاڑیاں اور دکانیں چھوٹی ہوں، ان کے خواب بہت بڑے ہیں’’

‘‘پی ایم سواندھی یوجنا لاکھوں ریہڑی -پٹری والے خاندانوں کے لیے امدادی  نظام بن گئی ہے’’

‘‘مودی غریبوں اورمتوسط طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں؛ مودی کی سوچ ‘‘عوام کی بہبود سےملک کی فلاح‘‘ہے

‘‘عام شہریوں کے خوابوں کی شراکت اور مودی کا حل روشن مستقبل کی گارنٹی ہے’’

Posted On: 14 MAR 2024 6:31PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں پی ایم سواندھی یوجنا کی استفادہ کنندگان سے خطاب کیا اوریوجنا  کے ایک حصے کی شکل میں دہلی کے 5,000 ایس وی سمیت ایک لاکھ اسٹریٹ وینڈروں (ایس وی) کو قرض تقسیم کیا۔ انہوں نے پانچ مستفیدین کو پی ایم سواندھی  قرض کے چیک سونپے۔ وزیراعظم نے دہلی میٹرو کے مرحلہ 4 کے دواضافی کوریڈور کا بھی سنگ بنیادرکھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 100شہروں سے اس تقریب سے جڑے لاکھوں اسٹریٹ وینڈروں کی موجودگی کو تسلیم کیا۔ وبائی امراض کے دوران ریہڑی پٹری والوں کی اہمیت کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے روزمرہ کی زندگی میں ان کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک کے ایک لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کے کھاتے میں  براہ راست رقم منتقل کی گئی ہے اورسب سے بڑھ کر یہ کہ دہلی میٹرو کے دو اضافی کوریڈور: لاجپت نگر - ساکیت - جی بلاک اور اندرلوک - اندر پرستھ کا بھی آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں ان لاکھوں ریہڑی پٹری والوں کی ستائش کی، جو اپنی محنت اور وقار سے اپنے خاندان کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھلے ہی ان کی وینڈنگ گاڑیاں اور دکانیں چھوٹی ہوں، لیکن ان کے خواب بہت بڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ریہڑی -پٹری والوں کی فلاح و بہبود میں کوئی دلچسپی نہیں لی، جس کی وجہ سے انہیں بے ذلت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ان کی پیسے کی ضرورت زیادہ سود والے قرضوں سے پوری ہوتی ہے،جبکہ غیر وقتی ادائیگی کے سبب  ان کی  زیادہ عزتی ہوتی ہے اور بیاض کی شرح  بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی بینکوں تک کوئی رسائی نہیں تھی، کیونکہ ان کے پاس کوئی قرض  گارنٹی نہیں تھی ۔ ایسے معاملوں میں، کوئی  بینک کھاتہ نہ ہونے اور کاروباری ریکارڈ کی عدم موجودگی کے سبب بینک سے  قرض حاصل کرنا ناممکن ہو گیا تھا۔  وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ‘‘پچھلی حکومتوں نے ریہڑی -پٹری والوں کی ضرورتوں پر نہ تو توجہ دی اور نہ ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کے کوئی کوشش کی ۔’’

وزیر اعظم نے کہا ‘‘ آپ کا  یہ خادم غربت سے باہر آیا ہے۔ میں غربت میں جیتا رہا ہوں۔ اس لیے جن کی کسی نے پروا نہیں کی ، ان کی نہ صرف فکر کی گئی، بلکہ مودی نے ان کی پوجا کی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس ضمانت کے طورپر گارنٹی دینے کے لیے کچھ نہیں تھا، انہیں مودی کی گارنٹی کی یقین دہانی دی گئی۔ انہوں نے ریہڑی پٹری والوں کی ایمانداری کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریہڑی -پٹری والوں کو ان کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لین دین کی بنیاد پر 10، 20 اور پچاس ہزار روپے کا قرض مہیا کرایا جارہا ہے۔  اب تک 62 لاکھ مستحقین کو 11ہزار کروڑ روپے کی مدد مل چکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ان میں آدھے سے زیادہ استفادہ کنندگان خواتین ہیں۔

کووڈ وبا ء کےدوران پی ایم سواندھی یوجنا  کی شروعات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک حالیہ مطالعہ پر روشنی ڈالی، جس میں کہا گیا ہے کہ ریہڑی -پٹری والوں کی آمدنی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور خریداری کے ڈیجیٹل ریکارڈ بھی انہیں بینک سے فائدہ اٹھانے مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹل لین دین پر ہر سال 1200 روپے کا کیش بیک بھنا یا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم  نے ریہڑی -پٹری والوں کی روز مرہ کی زندگی میں آنے والی پریشانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کئی لوگ روزی روٹی کمانے کے لیے گاؤں سے شہروں کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے مفت راشن، مفت علاج اور مفت گیس کنکشن کی مثال دیتے ہوئے کہا‘‘پی ایم سواندھی نہ صرف استفادہ کنندگان کو  بینکوں سے جوڑتا ہے، بلکہ دیگر حکومتی فوائد کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ ’’ انہوں نے وَن نیشن ، وَن راشن کارڈ یوجنا کے انقلابی وژن پر بھی روشنی ڈالی، جو پورے ملک میں کہیں سے بھی مفت راشن حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 4 کروڑ پکے گھروں میں سے  ایک کروڑ شہری غریبوں کو مختص کئے گئے ہیں۔جھگیوں کی جگہ پکے گھر دستیاب کرانے کی وسیع مہم کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہلی میں 3000 گھر پہلے ہی بن چکے ہیں اور 3500 گھرپورے ہونے والے ہیں۔انہوں نے 75,000 روپے کے اختصاص کے ساتھ غیر قانونی کالونیوں کو تیزی سے  مستقل کرنے  اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا‘‘مرکزی حکومت دہلی میں غریبوں اور متوسط طبقے کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔’’ انہوں نے متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ شہری غریبوں کے لیے پکے گھر بنانے کی مثال دی اور بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے 50,000 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے درجنوں شہروں میں میٹرو خدمات پرتیز رفتارکام اورآلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے الیکٹرک بسیں چلانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پچھلے 10 برسوں میں دہلی میٹرو نیٹ ورک میں دوگنا توسیع ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ  دہلی میں میٹرو کا وسیع نیٹ ورک دنیا کے کچھ چنندہ شہروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دہلی این سی آر علاقے کے لیے نمو بھارت ریپڈ ریل کنکٹی ویٹی کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا‘‘شہر میں آلودگی پر کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی حکومت حکومت میں ایک ہزار سے زیادہ الیکٹرک بسیں چلارہی ہے۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے دہلی کے چاروں طرف کئی ایکسپریس وے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کی شروعات میں دوارکا ایکسپریس وے کے افتتا ح کا ذکر کیا۔

نوجوانوں کے درمیان  کھیلوں کو بڑھاوا دینے کی پہل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کھیلو انڈیا کا ذکر کیا، جو عام خاندانوں کے نوجوانوں کو غیر معمولی مواقع دے رہا ہے۔ قابل رسائی سہولتیں ان تک پہنچ رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے مدد دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا‘‘مودی غریبوں اورمتوسط طبقے کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کررے ہیں۔ مودی کی سوچ ہے‘عوام کی فلاح سے  ملک کی فلاح’ بدعنوانی اور منہ بھرائی کو جڑسے ختم کرنا اور ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانا ہے۔’’

وزیراعظم نے نتیجہ اخذ کیا کہ‘‘عام شہریوں کے خوابوں اور مودی کے عہد  کی شراکت داری ہی روشن مستقبل کی گارنٹی ہے۔’’

اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ، ہاؤسنگ اورشہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور مالیات کے وزیرمملکت جناب بھاگوت کشن راؤ کراڈ موجود تھے۔

پس منظر

حاشیے پر رہنے والی برادریوں کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے  وزیر اعظم کے وژن سے متحرک ہوکر وباء کے سبب عالمی اقتصادی بحران کے درمیان یکم جون 2020 کو پی ایم سواندھی یوجنا لانچ کی گئی تھی۔ یہ ریہڑی پٹری  پر رہنے والے برادریوں کے لیے ایک انقلابی اسکیم ثابت ہوئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 62 لاکھ سے زیادہ ریہڑی پٹری والوں کو 10978 کروڑ روپے سے زیادہ کے 82لاکھ سے زیادہ قرض تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اکیلے دہلی میں تقریباً 2 لاکھ سے زیادہ قرضہ جات کی تقسیم دیکھی گئی ہے، جس کی مجموعی رقم 232کروڑ روپے ہے۔ یہ یوجنا ان لوگوں کے لیے مالیاتی شمولیت اور جامع بہبود کی علامت بنی ہوئی ہے، جو تاریخی اعتبار سے اب تک محروم رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے دہلی میٹرو کے دواضافی کوریڈور:لاجپت نگر - ساکیت-جی بلاک اوراندرلوک- اندر پرستھ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان دونوں گلیاروں کی مشترکہ لمبائی 20 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی اور اس سے  رابطے کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

لاجپت نگر سے ساکیت جی بلاک کوریڈور کے اسٹیشنوں میں لاجپت نگر،اینڈریوز گنج، گریٹر کیلاش- 1، چراغ دہلی، پشپا بھون، ساکیت ڈسٹرکٹ سینٹر،پشپ وہار،ساکیت جی بلاک شامل ہوں گے۔ اندرلوک – اندر پرستھ راہداری کے اسٹیشنوں میں اندرلوک، دیا بستی،سرائے روہیلا،اجمل خان پارک،نبی کریم،نئی دہلی،ایل این جے پی اسپتال، دہلی گیٹ،دہلی سیکریٹریٹ، اندر پرستھ شامل ہوں گے۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6118)



(Release ID: 2014756) Visitor Counter : 47