خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ناری شکتی آگے بڑھ رہی ہے


صنفی عدم مساوات انڈیکس 2022 ءمیں بھارت  14ویں نمبر پر  پہنچا

Posted On: 14 MAR 2024 1:26PM by PIB Delhi

صنفی عدم مساوات کا انڈیکس  2022  ء  یو این ڈی پی   کےذریعے 13 مارچ  ، 2024 ء کو   ، ان کی انسانی ترقی کی رپورٹ 2024/2023  میں جاری  کیا  گیا ہے۔

صنفی عدم مساوات انڈیکس ( جی آئی آئی )   2022  میں ، بھارت   0.437 کے اسکور کے ساتھ 193 ممالک میں 108 ویں نمبر پر  تھا ۔ صنفی عدم مساوات انڈیکس 2021 ء میں  بھارت  0.490 کے اسکور کے ساتھ 191 ممالک میں 122 ویں نمبر پر ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جی آئی آئی 2021 ء کے مقابلے جی آئی آئی 2022 ء   میں 14 درجات کی چھلانگ لگائی ہے  ۔

گذشتہ  10 برسوں میں،  جی آئی آئی میں  بھارت کی درجہ  بندی مسلسل بہتر ہورہی  ہے،  جس سے ملک میں صنفی مساوات کے حصول میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔ 2014 ء میں یہ  رینک 127  پر تھا  ، جو اب 108  تک پہنچ گیا ہے۔

یہ حکومت کی طرف سے طے شدہ فیصلہ کن ایجنڈے کا نتیجہ ہے  ، جس کا مقصد پالیسی اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا ہے  اور ان کی طویل مدتی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی  کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کے اقدامات  ،  لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بڑے پیمانے پر   کوششیں ، ہنر  مندی کے فروغ ،  صنعت کاری میں سہولت اور کام کرنے کی جگہوں   پر تحفظ  سمیت خواتین کی زندگی کے تمام حصوں پر محیط  ہیں ۔ ان  شعبوں میں پالیسیاں اور قانون سازی حکومت کے  ’ خواتین کی قیادت میں ترقی ‘  کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں ۔

 

…………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6100



(Release ID: 2014579) Visitor Counter : 58