سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نےکرناٹک کے مختلف اضلاع میں سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت 295 سڑکوں کی ترقی کے پروجیکٹوں کے لیے 1385.60 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 14 MAR 2024 1:29PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ کرناٹک کے مختلف اضلاع میں میں سی آ رآئی ایف  اسکیم کے تحت 2055.62 کلومیٹر کی کل لمبائی پر پھیلے 295 سڑکوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے 1385.60 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا بلکہ کنیکٹویٹی کوبھی بہتر بناناہے، اس طرح سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

*************

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.6097

 



(Release ID: 2014533) Visitor Counter : 40