بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی گروپ نے 2023-24 میں 400 بلین یونٹس (بی یو) سے زیادہ بجلی پیدا کی، پچھلے سال کی بجلی کی پیداوار کو پیچھے چھوڑ دیا

Posted On: 14 MAR 2024 12:11PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گروپ نے 13 مارچ 2024 کو رواں مالی سال میں بجلی کی کل پیداوار کے 400 بلین یونٹس (بی یو) کو عبور کر لیا ہے۔ مالی سال 2022-23 کے دوران کمپنی نے 399.3 بلین یونٹ بجلی پیدا کی تھی۔

 یہ سنگ میل رواں مالی سال میں 13 مارچ 2024 تک این ٹی پی سی کے کوئلہ اسٹیشنوں کے لیے 77.06 فیصد کے اوسط پلانٹ لوڈنگ فیکٹر(پی ایل ایف) کے ساتھ حاصل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سال کے دوران، کمپنی نے یکم ستمبر 2023 کو اب تک کی سب سے زیاد    ہ 1,428 ملین یونٹس  بجلی  پیدا کی تھی۔  این ٹی پی سی یونٹس کی شاندار کارکردگی این ٹی پی سی انجینئروں کی مہارت اور اس کے آپریشن اوررکھ رکھاؤ کے طورطریقوں اور نظام کا واضح ثبوت ہے۔

مزید یہ کہ یہ کامیابی  ملک کو قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے این ٹی پی سی کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CYDT.jpg

 

 جب کہ این ٹی پی سی کی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت 75.4 گیگاواٹ ہے، 18 گیگاواٹ صلاحیت جس میں 5 گیگاواٹ کی  قابل تجدید توانائی شامل ہے، زیر تعمیر ہے۔ کمپنی سال 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ، این ٹی پی سی نے ای-موبلٹی، ویسٹ ٹو انرجی، گرین ہائیڈروجن سلوشنز سمیت مختلف نئے کاروباری شعبوں میں بھی قدم رکھا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بجلی کی تقسیم کے لیے بولی کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کی کمپنی ہے، جو ملک کی بجلی کی ضرورت کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتی ہے۔ تھرمل، ہائیڈرو، سولر، اور ونڈ پاور پلانٹس کے متنوع پورٹ فولیو کے ساتھ، این ٹی پی سی ملک کو قابل اعتماد، سستی، اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ کمپنی بہترین طورطریقوں کو اپنانے، اختراع کو فروغ دینے اور سرسبز مستقبل کے لیے صاف  ستھری توانائی کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ٹی پی سی گروپ نے اپنی اب تک کی تیز ترین 300 بلین یونٹ بجلی کی پیداوار حاصل کی۔

*************

 

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.6093


(Release ID: 2014519) Visitor Counter : 88