وزارت دفاع

آئی این ایس چلکا میں اگنی ویروں کے تیسرے گروپ کی  تعارفی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Posted On: 14 MAR 2024 11:44AM by PIB Delhi

اگنی ویروں  کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) 15 مارچ کو آئی این ایس چلکا میں منعقد  ہوگی۔ 2600 اگنی ویروں  نےجن میں خواتین بھی شامل ہیں، چلکا میں سخت تربیت حاصل کی ہے۔ پاسنگ آؤٹ  پریڈ میں ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف، مہمان خصوصی ہوں گے اور شام کو پاسنگ آؤٹ  پریڈ کا معائنہ کریں  گے۔ وائس ایڈمرل وی سرینواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ بھی پاسنگ آؤٹ  پریڈ کے  دوران موجود رہیں گے۔

پاسنگ آؤٹ  پریڈ ، اگنی ویرکورس کے قابل فخر خاندان کے افراد بھی دیکھیں  گے۔ اس کے علاوہ مختلف اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والے سابق فوجی اور کھیلوں کی شخصیات بھی تقریب کے دوران موجود ہوں گی ۔

چیف آف نیول اسٹاف اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور مختلف ڈویژنوں کو ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کریں گے اور دو لسانی ٹرینیز کے میگزین ‘انکُر’ کا اجراء کریں  گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)L9BW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(3)YXQ5.jpeg

 

********

  ش ح۔اس۔رم

U-6088  



(Release ID: 2014495) Visitor Counter : 45