بجلی کی وزارت

کابینہ نے توانائی کی کارکردگی اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے میدان میں تعاون پر ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 13 MAR 2024 3:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان توانائی کی کارکردگی اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے میدان میں تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط  کئے جانے کو منظوری دی۔

مفاہمت نامے پر  حکومت ہند  بجلی کی وزارت کے بیورو آف انرجی ایفیشنسی اور بھوٹان کی شاہی حکومت کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت  کے  توانائی  کے محکمہ کے   درمیان مفاہمت نامے پر  دستخط کیے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کا مقصد بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے ذریعہ تیار کردہ اسٹار لیبلنگ پروگرام کو فروغ دے کر گھریلو شعبے میں توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے میں بھوٹان کی مدد کرنا ہے۔ بھوٹان کی آب و ہوا کے حالات کے مطابق عمارت کے ضابطوں کی تشکیل کے لئے  ہندوستان کے تجربے کی بنیاد پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ بھوٹان میں توانائی کے پیشہ ور افراد کے ایک پول کی تشکیل کا تصور توانائی کے آڈیٹرز کی تربیت کو ادارہ جاتی بنا کر کیا گیا ہے۔

خوردہ فروشوں کی تربیت اسٹار ریٹڈ ایپلائینسز سے بچت کے حوالے سے صارف سامعین کے ساتھ توانائی کی بچت والی مصنوعات کو پھیلانے میں مدد کرے گی۔ ہندوستان کا مقصد بھوٹان کی اسٹینڈرڈز اینڈ لیبلنگ اسکیم کو تیار کرنے اور نافذ کرنے کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔

توانائی  کا زیادہ استعمال کرنے والے  آلات وہ اہم مصنوعات ہیں جو گھروں میں  یا تجارتی اداروں میں زیادہ کھپت کا باعث بنتے ہیں۔ توانائی کی زیادہ کھپت والی  اشیائے صارفین میں تیزی سے  ہونےو الے اضافے کے پیش نظر، ہر سال برقی توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگر صارفین اعلی کارکردگی والے آلات کو ترجیح دیں تو اس بڑھتی ہوئی مانگ  کو خوش اسلوبی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ بی ای ای  ملک کے اسٹار لیبلنگ پروگرام کی سربراہی کر رہا ہے جس میں اب روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے 37 آلات شامل ہیں۔

یہ  مفاہمت نامہ بجلی کی  وزارت  نے وزارت خارجہ   اور محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرون ملک تجارت ( ڈی پی آئی  آئی ٹی) کی مشاورت سے تیار کیا ہے۔ اس مفاہمت نامے سے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان توانائی کی کارکردگی اور توانائی کے تحفظ سے متعلق معلومات، ڈیٹا اور تکنیکی ماہرین کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔ اس سے بھوٹان کو مارکیٹ میں توانائی کی بچت والی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔  مفاہمت نامہ  توانائی کی بچت کی پالیسیوں اور توانائی کی کارکردگی کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے نفاذ  کے شعبے میں تعاون کا تجزیہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U- 6054



(Release ID: 2014231) Visitor Counter : 41