کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے تجارت اور کامرس کے تعلق سے ڈومینیکن جمہوریہ کے ساتھ اپنے پہلے دو طرفہ ادارہ جاتی  طریق کار کے قیام کے پروٹوکول پر دستخط کیے

Posted On: 13 MAR 2024 11:58AM by PIB Delhi

بھارت اور ڈومینیکن جمہوریہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی ( جے ای ٹی سی او ) کے قیام کے پروٹوکول پر 12 مارچ 2024 کو سینٹو ڈومنگو میں ڈومینیکن جمہوریہ کی خارجی امور کی وزارت  (ایم آئی آر ای ایکس ) میں دستخط کیے گئے۔ پروٹوکول پر  ڈومینیکن جمہوریہ  کے عزت مآب  خارجی امور کے وزیر جناب رابرٹو الواریز اور ڈومینیکن جمہوریہ میں بھارت کے سفیر جناب رامو اباگنی نے کامرس  کے محکمے کی طرف سے دستخط کئے۔

مرکزی کابینہ نے 24 جنوری 2024 کو جے ای ٹی سی او کے قیام کے لیے مذکورہ پروٹوکول پر دستخط کرنے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 25 برسوں میں طے پانے والا یہ معاہدہ موجودہ اقتصادیات اور تجارتی تعلقات مزیدبلند کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

مذکورہ پروٹوکول  میں تکنیکی مدد، تربیتی پروگراموں اور صلاحیت سازی کے ذریعہ  تجارت، خدمات، صنعتی ٹیکنالوجیز اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط اور ترقی دینے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ یہ تجارت اور صنعت کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان علم اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ہندوستان بنیادی طور پر ڈومینیکن جمہوریہ سے سونا درآمد کرتا ہے اور انہیں دواسازی، سمندری مصنوعات، موٹر گاڑیاں، دو اور تین پہیہ گاڑیاں وغیرہ برآمد کرتا ہے۔

ہندوستان-ڈومینیکن جمہوریہ جے ای ٹی سی او کی پہلی میٹنگ جلد ہی ہونے کی امید ہے۔

********

  ش ح۔ش م۔رم

U-6034  


(Release ID: 2014080) Visitor Counter : 170