صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند ماریشس میں ؛ صدر روپن اور وزیر اعظم جگناتھ سے ملاقات کی

Posted On: 12 MAR 2024 12:19PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل (11 مارچ 2024) اپنے پہلے سرکاری دورے پر ماریشس پہنچیں۔ منفرد انداز میں، ماریشس کے وزیر اعظم، جناب پروِند کمار جگناتھ نے اپنی کابینہ کے ارکان اور ماریشس کی سینئر سرکردہ شخصیات کے ہمراہ سر سیووساگر رام غلام بین الاقوامی ہوائی اڈے  پر پہنچنے پر مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔

دن کی اپنی پہلی مصروفیت میں، صدر دروپدی مرمو نے ماریشس کے صدر جناب پرتھوی راج سنگھ روپن سے اسٹیٹ ہاؤس، لی ریڈوئٹ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ماریشس کےمنفرد اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدرجمہوریہ مرمو نے آیورویدک گارڈن کا بھی دورہ کیا جو گزشتہ سال اسٹیٹ ہاؤس کے میدان میں قائم کیا گیا تھا۔

بعد ازاں صدر جمہوریہ نے سر سیووساگر رام غلام بوٹینیکل گارڈن، پیمپلموسس کا دورہ کیا اور سر سیووساگر رام غلام اور سر انیرود جگناتھ کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

شام کو وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔

اپنے ضیافتی کلمات میں، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک آزاد ملک کے طور پر 56 سال کے قلیل عرصے میں، ماریشس ایک سرکردہ جمہوریت، تکثیریت کا مظہر، ایک خوشحال ملک، ایک باوقار بین الاقوامی مالیاتی مرکز،نشوونماپارہے سیاحتی مقام اور سب سے اہم - دنیا کے سب سے محفوظ اور پرامن ممالک  میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے ماریشس  ملک کے صاحب بصیرت معماروں کی تعریف کی جنہوں نے معیشت کو ایک ’’ماریشس کامعجزہ‘‘ بنایا جو نہ صرف افریقہ بلکہ پوری دنیا کوتحریک دیتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ماریشس میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ممکن ہوئی ہے کیونکہ ہماری دونوں حکومتیں ایک دوسرے کو ترجیح دیتی ہیں اور اس تعلقات کواہمیت دیتی ہیں۔

انہوں نے ماریشس کے لیے ایک نئے خصوصی پروویژن کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت ماریشس کے 7ویں نسل کے ہند نژاد لوگ اب ہندوستان کی  اوورسیزسٹیزن شپ کے اہل ہوں گے، جس سے ماریشس کے بہت سے نوجوان اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین سے دوبارہ جڑسکیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسے جیسے ہندوستان ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم ماریشس جیسے قریبی شراکت داروں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے رہیں گے۔ ہندوستان ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ اور ’’سروجن سکھینا بھونتو‘‘ کی اپنی بنیادی اقدار پر عمل کرتے ہوئے بدستورعالمی امن اور خوشحالی کا ذریعہ رہے گا۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

 

*************

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.5984



(Release ID: 2013677) Visitor Counter : 41