عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اے ایس راجیو سنٹرل ویجیلنس کمیشن میں ویجیلنس کمشنر مقرر
Posted On:
11 MAR 2024 5:29PM by PIB Delhi
نو فروری 2024 کے وارنٹ کے ذریعے اور سنٹرل ویجیلنس کمیشن ایکٹ مجریہ 2003 کے سیکشن 4 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے كار لاتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے جناب اے ایس راجیو کو سنٹرل ویجیلنس کمیشن میں ویجیلنس کمشنر مقرر کیا ہے۔
جناب اے ایس راجیو نے 11 مارچ 2024 کو سنٹرل ویجیلنس کمشنر کے سامنے ویجیلنس کمشنر کے طور پر حلف لیا جنہیں سی وی سی ایکٹ 2003 کے سیکشن 5 (3) میں موجود پروویژن کے تحت صدر جمہوریہ ہند نے اختیار دیا تھا۔ اس موقع پر ویجیلنس کمشنر جناب اروند کمار بھی موجود تھے۔
جناب اے ایس راجیو ایک کیریئر بینکر ہیں جن کا چار بینکوں سنڈیکیٹ بینک، انڈین بینک، وجیا بینک اور بینک آف مہاراشٹر میں 38 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انڈین بینک میں جب وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے اس زمانے میں انڈین بینک سب سے کم غیر کارکرد اثاثے اور سب سے زیادہ سرمایہ کی مناسبیت کا تناسب كے ساتھ ہندوستان کے سب سے مضبوط اور سب سے زیادہ منافع بخش بینکوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا تھا۔
پچھلے 5 سال وہ بینک آف مہاراشٹر کے ایم ڈی اور سی ای او رہے۔ اس دوران بینک آف مہاراشٹر آر بی آئی کی فوری اصلاحی کارروائی سے کامیابی کے ساتھ ابھرا اور ایک چھوٹے سائز کے بینک سے ایک مضبوط درمیانے سائز کے بینک تک بینکنگ کے اگلے مدار تک پہنچا۔ انہوں نے بینک کی مؤثر طریقے سے رہنمائی کی تاکہ اسے تمام بڑے کاروبار اور منافع کے معیار کے لحاظ سے بہترین اثاثہ جات کے ساتھ ملک میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ایس بی کے طور پر پوزیشن حاصل ہو۔
انہوں نے ایگزم بینک، نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا میں نامزد ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ وہ انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اور ہندوستانی اکاؤنٹنگ معیارات کے نفاذ کے لیے آر بی آئی کے ذریعہ تشکیل کردہ کور گروپ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
سنٹرل ویجیلنس کمیشن ایکٹ مجریہ 2003 ایک سنٹرل ویجیلنس کمشنر اور دو ویجیلنس کمشنروں کی تقرری کا انتظام کرتا ہے۔ ویجیلنس کمشنر کی میعاد چار سال یا اس وقت تک ہوتی ہے جب تک کہ عہدہ دار 65 سال کی عمر کو نہ پہنچ جائے۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2013516)
Visitor Counter : 99