بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی کے چیئرمین کےذریعہ ،ڈی ڈی نیوز / ڈی ڈی انڈیا اینکرز کی طرزپر اشتراک کا آغاز


کے وی آئی سی نے، 18 ستمبر 2023 کو پرسار بھارتی کے ساتھ مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، ڈی ڈی نیوز / ڈی ڈی انڈیا کی طرز پر تعاون کا آغاز کیا

Posted On: 10 MAR 2024 4:53PM by PIB Delhi

کھادی اور گاؤں کی صنعت کےکمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے، 9 مارچ 2024 کو ، نئی دہلی، منڈی ہاؤس، کےدوردرشن بھون میں ، سی ای او پرسار بھارتی جناب گورو دویدی اور دوردرشن کی ٹیم کی موجودگی میں ،ڈی ڈی نیوز / ڈی ڈی انڈیا کے اینکرز کے طرز پر تعاون کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ نئی بھارت کی نئی کھادی ،ڈی ڈی اینکرز کے تمام اینکروں کا لباس بننے کے لیے تیار ہے۔ یہ قومی سطح پر ہر گھر میں کھادی کو مقبول بنانے پر، وزیر اعظم مودی کی گارنٹی کا ایک کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا منتر ہے ‘‘کھادی برائے قوم، کھادی برائے فیشن اور کھادی برائے تبدیلی’’۔

جناب کمار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پچھلے 9 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، کھادی اور دیہی صنعت (کے وی آئی) شعبے نے کاروبار بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے نمایاں ترقی کی ہے، جس کے دوران اس نے 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیااور 9.50 لاکھ سے زیادہ نئی ملازمتیوں کے مواقع پیدا کیے، جو کہ کھادی کاریگروں کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی نے اظہار خیال کیاکہ یہ دوردرشن کے لیے فخر کا ایک بہت بڑا لمحہ ہے، جب کے وی آئی سی کے ساتھ تعاون، دنیا کے سامنے ڈی ڈی انڈیا اینکرز کے اسٹائلنگ کی شکل میں حقیقت میں نظر آئے گا۔

*****

(ش ح –ا ع- ر ا)    

U.No.5930



(Release ID: 2013277) Visitor Counter : 55