سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کرناٹککےمیسور میں 4000 کروڑ روپےمالیت کے 268 کلومیٹر کے،22قومی شاہراہوں کےپروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
10 MAR 2024 3:16PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر جنابنتن گڈکری نے آج کرناٹک کے میسور میں 268 کلومیٹر پر محیط، 4000کروڑ سے زیادہ مالیت والے 22 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہولیار-کے بی کراس-چنچناہلی-نیلیگیر سڑک جیسے اقدامات کا مقصد، میسور اور شمالی کرناٹک کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے۔ سروس روڈز اور آر یو بی ایس کے ساتھ مکمل، میسور رنگ روڈ، شہر کی بھیڑ کو کم کرنے کا وعدہ کرتی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بناتی ہے۔
بیلور-حسن اور یدیگوڈانہ ہلی-بلی کیرے سڑک کی 4 لین کی توسیع سے، ہنگرہہلی اور ہولیناراسی پور بائی پاس پر آر او بیزکی تنصیب کے ساتھ، سفر کے وقت میں 2 گھنٹے کی قابل ذکر کمی ہونےکی توقع ہے۔
دریائے لکشمن تیرتھا پر ایک بڑے پل کی تعمیر، ہموار شہری منصوبہ بندی کے عزم کی بازگشت، ہنسور ٹاؤن میں بھیڑکو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ مزید برآں، سری نواسپورہ اور چنتامنیبائی پاس کی ترقی، دونوں شہروں میں بھیڑ کو کم کرنے کے ہدف پر مرکوزہے۔
ریلوے لیول کراسنگ پر بڑے اور چھوٹے پلوں کے ساتھ ساتھ روڈ اوور برجز (آر او بیز) کیجامعشمولیت، بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی نشاندہی کرتی ہے۔
*****
U.No.5923
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2013243)
Visitor Counter : 69