وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس مالی سال 2023-24 کے لیے ایڈوانس ٹیکس کے لیے ای-مہم شروع کرے گا


ای مہم کے ذریعے، اہم مالیاتی لین دین کرنے والے افراد/ اداروں کو ای میل/ ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا تاکہ وہ 15.03.2024 کو یا اس سے پہلے اپنے واجب الادا ٹیکسوں کا حساب کر کے جمع کرائیں

Posted On: 10 MAR 2024 12:47PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2023-24 کے دوران افراد/ اداروں کے ذریعہ کیے گئے مخصوص مالی لین دین کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کی ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران اب تک ادا کیے گئے ٹیکسوں کے تجزیے کی بنیاد پر، محکمہ نے ایسے افراد/ اداروں کی نشاندہی کی ہے جہاں مالی سال 2023-24 (اے وائی 2024-25) کے ٹیکسوں کی ادائیگی مذکورہ مدت کے دوران متعلقہ افراد/ اداروں کے ذریعے کی گئی مالیاتی لین دین کے مطابق نہیں ہے۔

لہذا، ٹیکس دہندگان کی خدمت کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ ایک ای-مہم چلا رہا ہے، جس کا مقصد اہم مالیاتی لین دین کرنے والے ایسے افراد/ اداروں کو ای میل (تشخیصی سال 2024-25 کے لیے ایڈوانس ٹیکس ای-مہم-نمایاں لین کے طور پر نشان زد) اور ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ کرنا ہے کہ وہ اپنی ایڈوانس ٹیکس کی ذمہ داری کا صحیح حساب کریں اور واجب الادا ایڈوانس ٹیکس 15.03.2024 کو یا اس سے پہلے جمع کرائیں۔

محکمہ انکم ٹیکس مختلف ذرائع سے ٹیکس دہندگان کے مخصوص مالی لین دین کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شفافیت کو بڑھانے اور رضاکارانہ ٹیکس کی تعمیل کو فروغ دینے کے لیے، یہ معلومات سالانہ انفارمیشن اسٹیٹمنٹ (اے آئی ایس) ماڈیول میں ظاہر ہوتی ہے اور افراد/ اداروں کو دیکھنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس تجزیہ کو انجام دینے کے لیے AIS میں 'اہم لین دین' کی قدر کا استعمال کیا گیا ہے۔

اہم لین دین کی تفصیلات دیکھنے کے لیے، افراد/ادارے اپنے ای-فائلنگ اکاؤنٹ (اگر پہلے سے بنائے گئے ہیں) میں لاگ ان کر سکتے ہیں اور کمپلائنس پورٹل پر جا سکتے ہیں۔ اس پورٹل پر، اہم لین دین دیکھنے کے لیے ای-مہم ٹیب تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ای فائلنگ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ نہ ہونے والے افراد / اداروں کو پہلے خود کو ای فائلنگ ویب سائٹ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے ای فائلنگ ویب سائٹ پر موجود ’رجسٹر‘ بٹن پر کلک کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ تفصیلات اس میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ کامیاب رجسٹریشن کے بعد، ای-فائلنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا جا سکتا ہے اور ای-مہم ٹیب کے ذریعے اہم لین دین دیکھنے کے لیے کمپلائنس پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ٹیکس دہندگان کے لیے تعمیل کو آسان بنانے اور ٹیکس دہندگان کی خدمات کو بڑھانے کے اس کے عزم کو تقویت دینے کے لیے یہ محکمے کی طرف سے کیا جانے والا ایک اور اقدام ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5915



(Release ID: 2013157) Visitor Counter : 69