کابینہ
کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط کو منظوری دی
اس سے 49.18 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ حاصل ہوگا
4 فیصد منافع سے خزانے پر سالانہ 12,86 8.72 کروڑ روپئے خرچ کا بوجھ پڑے گا
Posted On:
07 MAR 2024 7:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدات مرکزی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف معاوضے کے طور پر، یکم جنوری 2024 سے،مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے (ڈی اے) اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی ایک اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ، جس سے بنیادی تنخواہ/ پنشن کی موجودہ 46 فیصد شرح سے 4 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف دونوں کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ طور پر 12,868.72 کروڑ روپئے سالانہ کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے مرکزی حکومت کے تقریباً 49.18 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے عین مطابق ہے، جو کہ 7ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5827
(Release ID: 2012421)
Visitor Counter : 301
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam
,
Malayalam