امور داخلہ کی وزارت
مودی سرکار نے، کئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ محمد قاسم گجر عرف سلمان عرف سلیمان کو، نامزد دہشت گرد قرار دیا ہے
لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے کارندہ محمد قاسم گجرکے دہشت گرد انہ حملوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور وہ بھارت کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے
جو بھی ملک کے اتحاد و سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا
Posted On:
07 MAR 2024 5:18PM by PIB Delhi
مودی سرکار نے کئی دہشت گردانہ حملوں کے خطرناک ماسٹر مائنڈ ،محمد قاسم گجر عرف سلمان عرف سلیمان کو نامزد دہشت گرد قرار دیا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، وزیر داخلہ کے دفتر نے کہا کہ ‘‘مودی حکومت نے کئی دہشت گردانہ حملوں کے خطرناک ماسٹر مائنڈ محمد قاسم گجر عرف سلمان عرف سلیمان کو نامزد دہشت گرد قرار دیا ہے۔ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے کارندہ محمد قاسم گجرکے دہشت گرد انہ حملوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور وہ بھارت کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ جو بھی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5801
(Release ID: 2012291)
Visitor Counter : 86