نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکرجناب اوم برلا اورجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نےنیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2024 سے آخری دن خطاب کیا


ہریانہ کے یتن بھاسکر دگّل نے پہلا انعام جیتا؛ تمل ناڈو کے ویشنا پچائی اور راجستھان کے کنشک شرما نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام جیتا

نوجوانوں کی سوچنے کی صلاحیت، اختراع کرنے کی اہلیت اور کام کرنے کا جوش 2047 تک ہندوستان کو ‘وکست بھارت’ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا: جناب اوم برلا

نوجوانوں کی پرعزم آواز ایک قوم کے طور پر ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 06 MAR 2024 5:10PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکرجناب اوم برلا اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2024 سے آخری دن خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDNZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027P0K.jpg

ہریانہ کے جناب یتن بھاسکر دگل(پہلا انعام  پانے والے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب اوم برلا نے تمام شرکاء اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل ہال کی ایک تاریخ ہے اور یہ ہال آزادی کے بعد آئین مرتب کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔ جناب اوم برلا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملک کے وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں نوجوانوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی سوچنے کی صلاحیت، اختراع کرنے کی اہلیت اور کام کرنے کا جذبہ 2047 تک ہندوستان کو 'وکست بھارت' بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان آج جدیدیت کی طرف بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اپنے ورثے کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ نوجوانوں کی پرعزم آواز ایک قوم کے طور پر ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ٹکنالوجی کے مثبت استعمال کو دیکھا ہے اور اس کی ترقی میں پیش رفت پانچ  کمزور معیشتوں  سے گزرتے ہوئے دنیا کی پانچ  اعلی ترین معیشتوں تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کمزور قیادت سے مضبوط قیادت کی طرف بڑھا ہے اور آج عالمی لیڈروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل سکتا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے 250 ملین غریبوں کو کثیر جہتی غربت سے باہر نکالا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ عزم، ٹیکنالوجی کے استعمال اور نظام میں شفافیت اور جوابدہی لانے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان خالص درآمد کنندہ سے خالص برآمد کنندہ کی طرف ،یو پی آئی سے مصنوعی ذہانت تک اور مائی بھارت سے وکست بھارت تک پیش رفت کر رہا ہے۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ یوٹیوب جیسے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کریں تاکہ حکومتی پالیسیوں کو ترجیحی طور پر مقامی زبان میں لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیم کی قیادت پر توجہ مرکوز کریں اور کہا کہ آج جو نیٹ ورک بنایا گیا ہے وہ زندگی میں آپ کا نیٹ ورتھ ہوگا۔

اس سال نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد،‘نوجوانوں کی آواز:ملک میں یکسر تبدیلی کے لئے مصروف اور بااختیار ’کے موضوع پر کیا گیا ہے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2024 کا انعقاد 9 فروری 2024 سے 6 مارچ 2024 تک ملک بھر میں کیا گیا ہے۔ یہ یوتھ پارلیمنٹ تین سطحوں پر منعقد کی گئی ہے جس میں ملک کے 785 اضلاع  کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد 9 فروری 2024 سے 14 فروری 2024 تک کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ-2024 کے فاتحین نے 19 سے 24 فروری 2024 تک ریاستی یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لیا۔

5 اور 6 مارچ 2024 کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ-2024 کے فائنل کے لیے ستاسی (87) ریاستی سطح کے فاتحین نئی دہلی میں جمع ہوئے۔ ستر ریاستی فاتحین نے (پہلا دوسرے اور تیسرے انعام یافتہ) نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کی ،جن میں سے  29  نے (اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے)   دیئے گئے موضوعات پر اظہار خیال کیاجبکہ باقی 58  نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں سامعین کے طور پر شرکت کی۔

*****

ش ح۔و ا ۔ ج

Uno-5752


(Release ID: 2011982) Visitor Counter : 85