ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلی حیات (تحفظ)قانون 1972 کی دفعہ 49ایم (2022 میں ترمیم شدہ) کے تحت تیاری کردہ ضابطوں کا نوٹی فکیشن

Posted On: 06 MAR 2024 4:15PM by PIB Delhi

جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 (1972 کا 53)، جنگلی جانوروں کی مختلف انواع کے تحفظ، ان کے مسکن کے بندوبست، اور اس کے ساتھ ساتھ جنگلی جانور کے مختلف اعضاء سے تیار کردہ مصنوعات کی تجارت  کی ریگولیشن اور روک تھام کے لئے قانونی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

اس قانون میں 2022 میں ترمیم کی گئی تھی۔ جنگلی حیات (تحفظ) ترمیمی ایکٹ، 2022 یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہے۔ ایکٹ کا سیکشن 49 ایم جانوروں کی ان اقسام کے لئے ، جوسی آئی ٹی ای ایس کے ضمیمہ میں اور  جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ 1972 کے شیڈول IV میں درج ہیں،قبضے، منتقلی اور پیدائش کے اندراج اور زندہ شیڈول جانوروں کی موت کی اطلاع فراہم کرنے کو ضروری قرار دیتا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے دفعہ 49 ایم کے مقاصد کے لیے ضابطوں  28 فروری 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے مشتہر کیا ہے۔

ایسے تمام افراد جن کے پاس ایسے جانوروں میں کوئی زندہ جانور موجود ہے، ان قوانین کے نافذ ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے اندر اور اس کے بعد  اس طرح کے جانوروں کے قبضے کے تیس دنوں کے اندر اندر  متعلقہ ریاست کے سربراہ کو ملکیت کے رجسٹریشن کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔ یہ درخواست،پرویش 2.0 پورٹل (https://parivesh.nic.in/parivesh-ua/#/) کے ذریعےاسٹیٹ چیف وائلڈ لائف وارڈن کو دینی چاہئے۔

اس کے علاوہ اس طرح کے جانوروں کی منتقلی یا ان سے پیدا ہونے والے بچوں کے علاوہ ایسے جانوروں کی موت سے متعلق معلومات متعلقہ چیف وائلڈ لائف وارڈن کو مذکورہ PARIVESH 2.0 پورٹل کے ذریعے اطلاع دی جانی چاہئے اور رجسٹریشن کرایا جانا چاہئے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں:

********

ش ح۔و ا ۔ ج

Uno-5748


(Release ID: 2011953) Visitor Counter : 131