نیتی آیوگ
اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ اور میٹا نے، مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور اختراعات تک رسائی کو جمہوری بنانے کے لیے، اسکولوں میں ‘فرنٹیئر ٹیکنالوجی لیبز’ قائم کرنے کے لیے اشتراک کیا
Posted On:
06 MAR 2024 3:14PM by PIB Delhi
مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کو جمہوری بنانے اور نوجوانوں کو اختراع کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش میں، اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ اور میٹا نے ‘فرنٹیئر ٹیکنالوجی لیبز’ (ایف ٹی ایلز) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اٹل اختراعی مشن اور میٹا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اہمیت کے اسکولوں میں،ایف ٹی ایل قائم کرنے کے لیے شراکت داری کریں گے کہ ہندوستان بھر میں متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہراول ٹیکنالوجیاں سیکھنے اور ان کے ساتھ مشغول ہونے کے مساوی مواقع میسر ہوں گے۔ آج تک، اے آئی ایم نے ہندوستان کے 722 اضلاع کے اسکولوں میں 10000 اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایلز) قائم کیے ہیں۔ اے ٹی ایلز کا مقصد نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس، تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ڈیزائن مائنڈ سیٹ، کمپیوٹیشنل سوچ، فزیکل کمپیوٹنگ وغیرہ جیسی مہارتیں پیدا کریں۔
ایف ٹی ایل اٹل ٹنکرنگ لیب کا ایک جدید ورژن ہے، جو جدید ترین بنیادی ڈھانچے سے لیس ہے، جس میں ٹنکرنگ لیب کے تمام اجزاء شامل ہیں، تاکہ طلباء کو مصنوعی ذہانت، اگمنٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی، بلاک چین، سائبر سکیورٹی، روبوٹکس، 3ڈی پرنٹنگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے، اختراع کرنے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ یہ لیبز ،ٹیکنالوجی اور عالمی معیشت کے ابھرتے ہوئے منظرنامے میں کامیابی کے لیے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے پر حکومت کی توجہ کی حمایت کرتی ہیں۔ ایف ٹی ایلز کی مالی اعانت میٹا سے کی جائے گی اور اٹل اختراعی مشن اس کا نالج پارٹنر ہوگا۔
مشغول ورکشاپس، تعاملی اجلاس اور پروجیکٹ پر مبنی آموزش کے ذریعے، طلباء کو اے آئی ٹولز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے، جنریٹیواے آئی اور پرامپٹ انجینئرنگ کو سمجھنے،اے آر اور وی آر کا استعمال کرتے ہوئے سائنسی تصورات کوتعاملی طریقے سے دریافت کرنے، نئے دور کے سائبر سکیورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کے لئے تربیت دی جائے گی۔ طلباء کو میٹا سے آلات اور وسائل تک رسائی بھی دی جائے گی، جیسے ایل ایل اے ایم اے اور دیگر اے آئی ٹولز، تاکہ وہ اختراعی حل تیار کریں۔
اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہاکہ ‘‘اے آئی ایم، نیتی آیوگ، اور میٹا کے درمیان تعاون ،ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا ثبوت ہے، تاکہ مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ کا ایک پول پیدا کیا جا سکے، جو ہندوستان کی ٹیکنالوجی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے قابل ہو۔ یہ لیبز،جدت طرازی کے مرکز کے طور پر کام کریں گی، طلباء کو مستقبل کی تشکیل دینے والے جدید شعبوں کی جستجو کرنے اور ان میں تعاون کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کریں گی’’۔
میٹا کی پبلک پالیسی انڈیا کے سربراہ اور ڈائریکٹر شیو ناتھ ٹھکرال نے اظہار خیال کیا کہ ‘‘ہم فرنٹیئر ٹکنالوجی لیبز قائم کرنے میں اے آئی ایم ،نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت کرنے پر بہت خوش ہیں، جس کے ذریعے نوجوانوں کو ہندوستان میں عمیق ٹیکنالوجیوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ طلباء کو جنریٹیو وی آر، اے آر، اے آئی، اور دیگر ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے حل تیار کرنے کے قابل بنا کر، جو ہماری دنیا کو نئی شکل دے رہی ہیں، ہم اختراع، تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل کے حل کے ایک ماحولیاتی نظام کو فروغ دے رہے ہیں’’۔
ایف ٹی ایلز، میٹا کی کاروباریوں کو تعلیم فراہم کرنے کی پہل کا ایک حصہ ہیں، جو ستمبر 2023 میں شروع کی گئی تھی، تاکہ طلباء، نوجوانوں، افرادی قوت اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے منسلک کرکے، ڈیجیٹل مہارت کو بنیادی سطح تک لے جایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد حکومت کے ڈیجیٹل شمولیت، ہنر مندی اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
ان لیبز کو قائم کرنے کا اقدام،اٹل اختراعی مشن کے وژن سے ہم آہنگ ہے، تاکہ ہندوستان بھر کے اسکولوں میں اختراعی اور کاروباری شخصیت کا ماحول پیدا کیا جا سکے، جو مستقبل کے چیلنجوں اور مواقع کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت کی تعمیر میں ایک اہم قدم ہے۔ دریں اثنا، ان لیبز کا انتظام میٹا کے پارٹنرآئی ایم آئی بی (ایک ارب کے لیے ایک ملین) کے ذریعے کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5745
(Release ID: 2011932)
Visitor Counter : 105