وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت کی توجہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) صنعت کو پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول مہیا کرانے پر ہے
ایم اینڈ ای شعبہ بھارت کے سافٹ پاور میں اہم شراکت دار ہے اور مختلف ممالک میں بھارت کی ترقی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ شعبہ میں ترقی اور روزگار شامل ہے نیز یہ ہماری معیشت کو بڑھاوا دیتا ہے: آئی اینڈ بی سکریٹری جناب سنجے جاجو
فکی فریمز 2024 کا ممبئی میں افتتاح۔ یہ تقریب تبادلہ خیال کے لیے ایم اینڈ ای صنعت کی اہم شخصیات، بااثر ہستیوں اور پالیسی سازوں کو یکجا کرے گی
Posted On:
05 MAR 2024 4:45PM by PIB Delhi
فکی فریمز کا 24 واں ایڈیشن آج ممبئی میں شروع ہوگیا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں حکومت مہاراشٹر کے ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر جناب منگل پربھات لودھا اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو کے علاوہ اداکارہ محترمہ رانی مکھرجی، فکی کے نائب صدر جناب اننت گوینکا، ایف آئی سی سی آئی کے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) کمیٹی کے چیئرمین جناب کیون واز اور اے وی جی سی کے ایف آئی سی سی آئی کے چیئر جناب آشیش کلکرنی نے بھی شرکت کی۔
حکومت مہاراشٹر کے ذریعے کانفرنس کے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب منگل پربھات لودھا نے کہا کہ بھارت جیسے جوان ملک کے لیے آنے والے دنوں میں ہنرمندی اور ری اسکلنگ کو انتہائی اہمیت حاصل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے ’وکست بھارت‘کے خواب کی تعبیر سب کے اجتماعی تعاون پر منحصر ہے۔
اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ حکومت نے سماج کی تشکیل ، ہمارے نقطہ نظر کو متاثر کرنے اور ہماری اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرنے میں ایم اینڈ ای شعبہ کے اہم کردار کو تسلیم کیا ہے۔ یہ صنعت اپنی تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی، ثقافتی خوشحالی کے لیے جانی جاتی ہے، اور یہ نہ صرف ہماری قوم کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی مشعل راہ کا کام کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ یہ شعبہ بھارتی زندگی کے متنوع تنوع سے گہری مطابقت رکھتا ہے اور یہ سرحد وں کو پار کرتا ہے اور ہمارے جیسے متنوع ملک کے لیے تنوع کے درمیان اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے مزید کہا کہ ایم اینڈ ای ایک منفرد شعبہ ہے جس میں ترقی اور روزگار شامل ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ اس شعبے میں ہونے والی رکاوٹوں کے نقطہ نظر سے ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ ہماری معیشت کو بڑھاوا دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آن لائن میڈیا مواد کی دستیابی کے ساتھ ایم اینڈ ای شعبہ تیزی سے تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے کہا کہ بھارت اس وقت ڈیجیٹل تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے ، ایم اینڈ ای شعبے میں بھی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں جو آن لائن میڈیا مواد کی دستیابی کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ انٹرنیٹ پر مواد تک رسائی ملک کے کونے کونے میں کافی سستے اسمارٹ فونز اور ڈیٹا کی دستیابی کے ساتھ آئی ہے۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بھارت میں 90 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ، 60 کروڑ + اسمارٹ فون اور 4 کروڑ + ٹی وی سے جڑے ہوئے ہیں۔
ایم اینڈ ای شعبہ بھارت کے سافٹ پاور میں اہم شراکت دار ہے
پچھلے سال کی ایف آئی سی سی آئی-ارنسٹ اینڈ ینگ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایم اینڈ ای سیگمنٹ کا حجم تقریبا 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ یہ بتاتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں سال در سال 30 فیصد کی زبردست ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اصل تبدیلی او ٹی ٹی سیگمنٹ کی ترقی کے ساتھ آئی ہے۔ ہمارے پاس ملک میں تقریبا 60 او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہیں ، جن میں سے بہت سے علاقائی زبانوں میں ہیں۔ او ٹی ٹی سیگمنٹ کی فی الحال بھارت میں قیمت ١٠ ہزار کروڑ روپے ہے۔ ہمارے ملک میں مواد بنانے کی وجہ سے یہ شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی حاصل کر رہا ہے۔ آئی اینڈ بی سکریٹری نے کہا کہ بہت سے ممالک بھارت کے او ٹی ٹی مواد کے لیے سرفہرست بین الاقوامی مارکیٹ بن رہے ہیں۔ آئی اینڈ بی سکریٹری نے کہا کہ یہ تمام اعداد و شمار ایم اینڈ ای شعبہ کو بھارت کی سافٹ پاور اور اقوام عالم میں بھارت کے عروج میں اہم شراکت دار کے طور پر دیکھنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
ایم اینڈ ای شعبہ کے لیے حکومتی پالیسیاں اور اقدامات
جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت کی توجہ صنعت کو پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر ہے۔
سکریٹری اطلاعات و نشریات جناب سنجے جاجو نے مزید کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ شعبہ کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں سنیماٹوگراف ایکٹ میں ترمیم ، انفارمیشن ٹکنالوجی انٹرمیڈیٹری گائیڈ لائنز ، ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ (رولز)، ڈی ٹی ایچ شعبہز میں کیبل میں ایف ڈی آئی کی حد میں اضافہ اور دیگر شامل ہیں۔ ٹی وی براڈکاسٹنگ کے شعبے میں بہت سی اصلاحات لائی گئی ہیں ، جیسے اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ گائیڈ لائنز جو کاروبار کرنے میں آسانی اور تعمیل میں آسانی کو یقینی بناتی ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نیشنل اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامکس (اے وی جی سی) پالیسی اب اپنے جدید مرحلے میں ہے اور یہ ’دنیا کے لیے بھارت میں تخلیق‘کا ایک اہم جزو ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ اے وی جی سی پالیسی، جس کا مسودہ صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کی رائے سے تیار کیا گیا ہے، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرے گی، جدت طرازی کو فروغ دے گی، ہنرمندی کی ترقی کو یقینی بنائے گی، دانشورانہ ملکیت کا تحفظ کرے گی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اے وی جی سی اور ایکسٹینڈ رئیلٹی شعبہ کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا بھی تصور کیا ہے جو اس شعبے کے لیے عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول تیار کرے گا اور انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کی بھی اجازت دے گا اور صنعت کو رہنمائی فراہم کرے گا۔
سکریٹری اطلاعات و نشریات نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں غیر ملکی فلم سازوں کو بھارت میں شوٹنگ کے لیے مراعات دینے کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے کئی ممالک کے ساتھ کو پروڈکشن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بڑے بجٹ کی بین الاقوامی فلمیں ہمارے ملک میں آئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف سرمایہ کاری آئے گی بلکہ بین ملکی روابط پیدا ہوں گے اور ہمیں اپنے سافٹ پاور کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔
وزارت اطلاعات و نشریات افی، ایم آئی ایف ایف وغیرہ جیسے فلم فیسٹیول بھی منعقد کرتی ہے اور بھارت کے ایم اینڈ ای شعبہ کو فروغ دینے اور دنیا کے سامنے ہماری سنیما ثقافت کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف بین الاقوامی فلم فیسٹیولوں میں حصہ لیتی ہے۔ سکریٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزارت کے پاس بہت سے علاقائی فلم فیسٹیول بھی ہیں جو ان علاقوں میں نچلی سطح پر فلم سازی ، فلم دیکھنے اور ایم اینڈ ای مواد کے استعمال کی ثقافت کو پھیلانے میں مدد کرتے ہیں جو مرکزی دھارے سے اچھوتے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا، ’جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت کی توجہ صنعت کو پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر ہورہی ہے۔‘
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب جاجو نے یہ بھی کہا کہ فکی فریمز جیسی کانفرنسیں بھارت کو ایم اینڈ ای شعبے میں عالمی رہنما بنائیں گی اور ہمارے ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گی۔
اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ فکی فریمز 2024 نے بدلتی ہوئی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کا ایجنڈا طے کیا ہے۔ ’’وبائی مرض نے ہمیں سامعین کے ساتھ جڑنے کے طریقوں کو اپنانے، جدت طرازی اور بازتصور کرنے پر مجبور کیا۔ جیسے جیسے صارفین کی ترجیحات میں اضافہ ہوتا ہے، منفرد اور جدید مواد کی فراہمی کی مانگ بڑھتی ہے۔‘‘
اس موقع پر ایف آئی سی سی آئی-ای وائی کی رپورٹ ’’’ری انوویشن‘– بھارت کا میڈیا اور انٹرٹینمنٹ شعبہ مستقبل کے لیے جدت طرازی کر رہا ہے‘‘ کا بھی اجراء کیا گیا۔
پچھلے سالوں کی طرح فکی فریمز 2024 تین دن کے لیے ایم اینڈ ای اسٹیک ہولڈروں بشمول صنعت کی شخصیات، بااثر ہستیوں اور پالیسی سازوں کے درمیان بات چیت اور تبالہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کانفرنس میں صنعت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے بھارت اور بیرون ملک سے 400،000 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو یکجا کیا گیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5709
(Release ID: 2011743)
Visitor Counter : 74