صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمس میں آیوش-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سنٹر برائے مربوط ہیلتھ ریسرچ کا آغاز کیا
آیوش میں مشترکہ تحقیق انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ روایتی علم اور جدید سائنسی تحقیق کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے اورصحت کی دیکھ بھال کے لیے ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
"آیوش اور آئی سی ایم آر کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا مقصد مربوط ہیلتھ ریسرچ کو آگے بڑھانا، روایتی آیوش کے طریقوں کو جدید طبی سائنس کے ساتھ مربوط کرنا اور ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال کی مجموعی اختراعات میں صف اوّل میں لے جانا ہے"
خون کی کمی پر ملٹی سینٹر کلینیکل ٹرائل کا اعلان
آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز کا آغاز کیا
راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27ویں کانووکیشن اور ’آیورویدو امرتنم‘ پر 29ویں قومی سیمینار کا افتتاح کیا
Posted On:
04 MAR 2024 12:14PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں ایمس میں آیوش-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سنٹر برائے مربوط ہیلتھ ریسرچ کا آغاز کیا۔ انہوں نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور آیوش کی وزارت کے درمیان دیگر میگا مشترکہ اقدامات کا بھی اعلان کیا جس میں خون کی کمی پر ملٹی سینٹر کلینکل ٹرائل اور آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز (آئی پی ایچ ایس) کا آغاز شامل تھا۔ مرکزی وزیر صحت نے اس موقع پر راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27 ویں کانووکیشن اور’آیورویدو امرتنم‘ پر 29ویں قومی سیمینار کا بھی افتتاح کیا۔
ان مشترکہ اقدامات کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ، "آیوش میں مشترکہ تحقیق انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دیتے ہوئے، روایتی علم اور جدید سائنسی تحقیق کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "آیوروید ہماری ثقافت، ورثے اور روایت کا حصہ ہے۔ ہمارے روزمرہ کے عمل میں اب بھی اس کی پیروی کی جارہی ہے۔ اس اسٹریٹجک شراکت کا مقصد مربوط ہیلتھ ریسرچ کو آگے بڑھانا، جدید طبی سائنس کے ساتھ روایتی آیوش طریقوں کو مربوط کرنا اور ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال کی مجموعی اختراعات میں صف اوّل میں لے جانا ہے'' ۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ حکومت ایک مربوط نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے تاکہ آیوروید اور ایلوپیتھی دونوں شعبوں سے بہترین طریقوں کو اپنایا جاسکے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ "مرکزی حکومت ملک کے عوام کی ضروریات کے مطابق معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس سمت میں، انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز (آئی پی ایچ ایس) کو مرکزی وزارت صحت نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یکساں معیارات کے ایک مجموعے کے طور پر شائع کیا تھا۔ ان اصلاحات کو اپنانے سے یہ امید کی جاتی ہے کہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مقررہ معیارات اور معیاری انفراسٹرکچر کے ساتھ تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اس طرح عوام کو تمام صحت کی دیکھ بھال کے لیے آیوش طبی خدمات کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔
مرکزی وزیر صحت نے آیوش کی وزارت کو گزشتہ دہائی میں اس کے شاندار سفر کے لیے مبارکباد پیش کی جس کے نتیجے میں اہم اقدامات اور کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ہمارے قدیم صحیفوں سے حوصلہ پائیں اور فخر کے ساتھ ان کے طریقوں پر عمل کریں۔
پس منظر:
آیوش-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سینٹر برائے 5 مربوط ہیلتھ ریسرچ:
انٹیگریٹیو میڈیسن (آئی ایم) طبی نگہداشت کے لیے ایک ایسا نقطہ نظر ہے جو روایتی/جدید طب کے علاج کو تکمیلی اور متبادل ادویات (سی اے ایم) علاج کے ساتھ ملانے کے فائدے کو تسلیم کرتا ہے جو انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی صحت کو فروغ دینے کے لیے محفوظ اور موثر ثابت ہوئے ہیں۔ آئی ایم شفا یابی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرتا ہے اور مریض کو ان کی جسمانی، جذباتی، نفسیاتی اور روحانی صحت کی بہتر دیکھ بھال کرنے کے لیے علم، مہارت اور مدد فراہم کرتا ہے۔ علاج کو کسی مخصوص خصوصیت تک محدود کرنے کے بجائے آئی ایم روایتی اور تکمیلی/متبادل ادویات کی دنیا سے طریقوں اور علاج کے سب سے محفوظ اور مؤثر امتزاج کا استعمال کرتا ہے۔
ایک مربوط صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ضرورت ہے جو مستقبل میں صحت کی پالیسیوں اور پروگراموں کی رہنمائی کر سکے۔ ہندوستان کو دلچسپی کی اس عالمی بحالی میں ایک فائدہ حاصل ہے کیونکہ اس کے پاس دیسی طبی علم کا ایک بھرپور ورثہ ہے جس کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انفراسٹرکچر اور عصری طب میں ہنر مند افرادی قوت موجود ہے۔ حال ہی میں، وزارت آیوش اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے درمیان ایک میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او ایے) ( معاہدے کی یادداشت)پر بین وزارتی سطح پر دستخط کیے گئے۔ یہ جدید سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال میں قومی اہمیت کے ترجیحی شعبوں میں شواہد پیدا کرنے کے لیے انٹیگریٹیو ہیلتھ پر اعلیٰ اثرات کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایمس میں مرحلہ وار آیوش – آئی سی ایم آر مراکز برائے انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ (اے آئی – اے سی آئی ایچ آر) قائم کرنے کی مشترکہ کوشش ہے۔ وسیع پیمانے پر قبولیت کے لیے ثبوت پیدا کرنے کے لیے امید افزا انٹیگریٹیو علاج کے ساتھ قومی اہمیت کے شناخت شدہ علاقوں/بیماریوں کے حالات پر اعلیٰ معیار کے کلینیکل ٹرائلز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
آیوش-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سنٹر فار انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ آیوش نظام کو روایتی بائیو میڈیسن اور موڈیم ٹکنالوجی کے ساتھ مربوط کر کے انٹیگریٹیو صحت کی تحقیق کو فروغ دیا جا سکے تاکہ تشخیصی، روک تھام ، صحت کے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاج کے طریقے سے متعلق اختراعات کے ذریعے مریضوں کے بہتر نتائج کے لیے انٹیگریٹو ہیلتھ کیئر کو لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔
آیوش - آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سینٹر فار انٹیگریٹیو ریسرچ کے مقاصد یہ ہیں:
- دواؤں کے مختلف نظاموں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تحقیقی ماحول کو بروئے کار لانا جس کے نتیجے میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ وقوع پذیرہوتی ہے۔
- ان ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنا جہاں انٹیگریٹیو میڈیسن کے نقطہ نظر میں امکانات ہوں اور ان ترجیحی شعبوں میں انٹیگریٹیو تحقیق کا انعقاد کیا جائے تاکہ مضبوط شواہد پیدا ہوں۔
- پیدا شدہ شواہد کی بنیاد پر شناخت شدہ ترجیحی بیماریوں میں روایتی اور جدید ادویات دونوں کے ان پٹ کے ساتھ انٹیگریٹیو مینجمنٹ پروٹوکول تیار کرنا۔
- انٹیگریٹیو میڈیسن نقطہ نظر کی وضاحت کے لیے میکانکی مطالعہ کرنا۔
- انٹیگریٹیو میڈیسن نقطہ نظر کو استعمال کرتے ہوئے کراس ریفرلز کی سہولت کے لیے رہنما خطوط تیار کرنا اور راستے قائم کرنا۔
درج ذیل چار ایمس ہیں جو ان جدید ترین مراکز کی میزبانی کریں گے:
ایمس دہلی:
1. گیسٹرو آنتوں کے امراض میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کے لیے ایڈوانسڈ سینٹر
2. خواتین اور بچوں کی صحت میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کے لیے ایڈوانسڈ سینٹر
ایمس جودھپور: جیریاٹرک ہیلتھ میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کے لیے ایڈوانسڈ سینٹر
ایمس ناگپور: کینسر کی دیکھ بھال میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کے لیے ایڈوانسڈ سینٹر
ایمس رشی کیش: جیریاٹرک ہیلتھ میں انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کے لیے ایڈوانسڈ سینٹر
خون کی کمی پر ملٹی سینٹر کلینیکل ٹرائل کا اعلان:
آیوش اور آئی سی ایم آر کی وزارت کے تحت سی سی آر اے ایس نے خون کی کمی پر ایک تحقیقی مطالعہ کیا ہے جس کا عنوان ہے "صرف پنرنوادی مندورا کی افادیت اور حفاظت اور تولیدی عمر کی غیر حاملہ خواتین میں متدل آئرن کی کمی اور خون کی کمی کے علاج میں آئرن فولک ایسڈ کے مقابلے میں درکشا والیہا کے ساتھ امتزاج ”:ایک کمیونٹی پر مبنی تھری آرم ملٹی سینٹر بے ترتیب کنٹرول شدہ ٹرائل۔ یہ مطالعہ 8 مختلف مقامات پر کیا جائے گا جن میں ایم جی آئی ایم ایس وردھا، ایمس جودھپور، این آئی ٹی ایم بنگلورو، آر آئی ایم ایس رانچی، کے ای ایم ہاسپیٹل ریسرچ سینٹر، ایمس نئی دہلی، ایمس بھوپال، اور ایمس بی بی نگر شامل ہیں۔
آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات کا آغاز:
آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز کا مقصد یکساں معیارات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل، ادویات وغیرہ کا تعین کرنا ہے۔ ان معیارات کو اپنانے سے، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کی معیاری خدمات کو مستحق آبادی تک پہنچا سکیں گے۔ بنیادی مقصد صحت عامہ کے ڈومین کے اندر احتیاطی، پروموشنل، علاج معالجے، شفا بخش اور بحالی کی خدمات کو بڑھانا ہے، جس میں بہتر معیار پر زور دیا جاتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ پالیسی (این ایچ پی) 2017 کے اندر ایک اہم اصول تکثیریت کو شامل کرنا ہے۔
راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27ویں کانووکیشن کا افتتاح اور ’آیورویدو امرتنم‘ پر قومی سیمینار:
- گرو شیشیا پرمپرا کے تحت اندراج شدہ تقریباً 201 شیشیوں کو سی آر اے وی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
- نامور ویدیوں کو فیلو آف آر اے وی (ایف آر اے وی) ایوارڈز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نامور ویدیوں کو آیوروید کی بہتری میں ان کی شاندار شراکت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
- 2024-25 بیچ کے نئے سی آر اے وی طلبا کے لیے شیشوپنانیا سمسکار (استقبالیہ تقریب)۔
- آیورویدکے ذریعے آیوروید برائے ون ہیلتھ / ما بعد کووڈ صحت انتظام / امیونٹی "آیورویدو امرتنم" پر دو روزہ قومی سیمینار ۔
ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی وزارت؛ محترمہ انو ناگر، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت؛ ڈاکٹر ایم سرینواس، ڈائرکٹر، ایمس نئی دہلی؛ ڈاکٹر گووردھن دت پوری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایمس جودھپور؛ پروفیسر رابینارائن آچاریہ، ڈی جی، آیورویدک سائنسز میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ (سی سی آر اے ایس)، وزارت آیوش؛ ویدیا دیویندر تریگنا، سابق صدر، گورننگ باڈی، راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ، نئی دہلی اور مرکزی وزارت صحت اور مرکزی آیوش وزارت کے سینئر حکام اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.5642
(Release ID: 2011261)
Visitor Counter : 109