ریلوے کی وزارت

ندوستانی ریلوے نے فروری 2024 تک 1434.03 MT مال کی لوڈنگ حاصل کی


مال برداری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 66.51 ایم ٹی کا اضافہ ہوا ہے

ریلوے نے اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران مال برداری سے 1,55,557.1 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری کی آمدنی میں 6,468.17 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا

ریلویز نے فروری 2024 میں 136.60 ایم ٹی کی مالی برداری حاصل کی - پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.13 فیصد کی بہتری

Posted On: 01 MAR 2024 4:32PM by PIB Delhi

اپریل 2023 - فروری 2024 کے درمیان مجموعی طور پر، بھارتی  ریلوے نے 1434.01 ایم ٹی  کی مال برداری  حاصل کی جبکہ پچھلے سال کی مال برداری  1367.5 ایم ٹی  تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کی مال برداری  کے مقابلے میں تقریباً 66.51 ایم ٹی  کی بہتری ہے۔ ریلوے نے پچھلے سال کے 149088.1 کروڑ روپے کے مقابلے میں 155557.1 کروڑ روپے کمائے ہیں جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 6468.17 کروڑ روپے کی  بہتری ہے۔

فروری 2023 میں 124.03 ایم ٹی  کی مال برداری  کے مقابلے میں، فروری 2024 کے مہینے کے دوران، 136.60 ایم ٹی  کی ابتدائی مال برداری  حاصل کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10.13 فیصد کی بہتری ہے۔ فروری 2023 میں 13700.75 کروڑ مال برداری کی آمدنی کے مقابلے فروری 2024 میں 14931.89 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی حاصل کی گئی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 8.98 فیصد کی بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

بھارتی ریلوے  نے فروری 2024 کے دوران کوئلے میں 59.08 ایم ٹی  ، لوہے میں 15.11 ایم ٹی  ، پگ آئرن اور تیار شدہ سٹیل میں 5.69 ایم ٹی  ، سیمنٹ میں 7.59 ایم ٹی  (مثلاً کلینکر)، کلینکر میں  5.45ایم ٹی  ، 5.10 ایم ٹی  اناج میں، 3.962 ایم ٹی  کھادوں میں ، معدنی تیل میں 4.06 ایم ٹی  ، کنٹینرز میں 7.00 ایم ٹی  اور 10.66 ایم ٹی  باقی دیگر سامان میں مال برداری  حاصل کی۔

‘‘کارگو کے لیے بھوک’’ کے منتر کا تعاقب کرتے ہوئے  بھارتی ریلوے  نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ صارفین  پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کے یونٹس کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی میں مدد فراہم کی۔

********

  ش ح۔ا م ۔م ص ۔

U- 5584



(Release ID: 2010687) Visitor Counter : 30