کانکنی کی وزارت

کان کنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اختراعات کی فنڈنگ کے لیے پانچ اسٹارٹ اپس کو مالیاتی گرانٹ کے خطوط سونپے

Posted On: 01 MAR 2024 12:52PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی کان کنی کی وزارت 1978 سے کان کنی اور دھات کاری کے شعبے میں بہت سے تحقیقی اداروں کے تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں (آر اینڈ ڈی منصوبوں) کو کانوں کی وزارت کے سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرام (ایس اینڈ ٹی پروگرام) کے تحت ان شعبوں میں حفاظت، معیشت، رفتار اور کارکردگی کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔

حال ہی میں، کان کنی کی وزارت نے نومبر 2023 میں ایس اینڈ ٹی -پی آر آئی ایس ایم  شروع کرکے ایس اینڈ ٹی  پروگرام کا دائرہ وسیع کیا ہے تاکہ آر اینڈ  ڈی  اور کمرشلائزیشن کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کان کنی اور معدنیات  کے شعبے میں کام کرنے والےاسٹارٹس اپ اور ایم ایس ایم ای میں تحقیق اور اختراعات کو فنڈ کیا جا سکے۔ نیز کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں مکمل ویلیو چین کے لیے ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ کل 56 اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ای نے حصہ لیا جن میں سے 5 کو سنگ میل کی بنیاد پر کل 6 کروڑ روپے کی فنڈنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مالی گرانٹس کے ساتھ ساتھ، ان منتخب اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ایز کو عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے تحت ایک سہولت اور رہنمائی ٹیم کے ذریعے پورے پروجیکٹ کی مدت کے دوران رہنمائی یا انکیوبیشن سپورٹ اور تکنیکی مشاورتی مدد فراہم کی جائے گی۔

جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر، ناگپور جو کہ  کانوں کی وزارت  کےانتظامی کنٹرول کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے جسے ایس اینڈ ٹی – پی آر آئی ایس ایم  کے لیے نافذ کرنے والی ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔

مالیاتی گرانٹس کے خطوط 29 فروری 2024 کو کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے حوالے کیے تھے۔ ان پانچ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. میسرزاشوینی ریر ارتھ پرائیویٹ  لمیٹڈ، پونے، مہاراشٹر کو این ڈی ایف ای بی  بیس پرمانینٹ میگنیٹ ایپلی کیشن کے لیے کیلشیو - تھرمک رڈکشن روٹ کے ذریعے نیوڈیمیم – پراسیوڈیمیم آکسائیڈ سے  نیوڈیمیم – پراسیوڈیمیم دھات کے اخراج کے لیے  پائلٹ پلانٹ کے قیام کے لیے 1.5 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔
  2. میسرز سارو اسمیلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، میرٹھ، یوپی کو الکلی دھاتوں کے لیے لیتھیم آئن الیکٹرو فیوژن ری ایکٹر کے لیے ایک  پائلٹ اسکیل پلانٹ کے قیام کے لیے 1.16 کروڑروپے دیے گئے ہیں۔
  3. میسرز ایل این انڈٹیک سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، بھونیشور، اوڈیشہ کو سوڈیم کاربونیٹ کے الیکٹرولیسس اور ہائیڈروجن پیدا کرکے ایلومینا ہائیڈریٹس کی موثر اور پائیدار پیداوار کے لیے 0.40 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔
  4. میسرز سیلارک پاور ٹیک پرائیویٹ  لمیٹڈ، کٹک، اڑیسہ کو لیتھیم آئن بیٹری اینوڈ کے لیے اعلی پیوریٹی بیٹری گریڈ سلیکان مواد کے پائلٹ پیمانے پر پیداوار (25 کلوگرام فی دن) کے قیام کے لیے 1.7 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔
  5. میسرز کالیچے پرائیویٹ لمیٹڈ، شیلانگ، میگھالیہ کو نایاب زمینی عناصر کی تلاش کے لیے جی اے آر بی ایچ  (گربھ)  نامی سافٹ ویئر کی ترقی کے لیے 1.2 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RB21.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FS9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VC57.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040U6E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058H5H.jpg

 

کان کنی  کی وزارت ایس اینڈ ٹی  پی آر آئی ایس ایم  کے اگلے دور کے تحت 1 مارچ 2024 سے تجاویز طلب کرے گی جس میں پروجیکٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 تک ہوگی۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 5571)



(Release ID: 2010666) Visitor Counter : 55