وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کل شمال مشرقی خطے کے لینڈ کسٹمز اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج (ای ڈی آئی ) کی سہولت کا افتتاح کریں گی اور کسٹمز کے ذریعے ضبط شدہ نوادرات کو بھارتی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی ) کے حوالے کرنے کی تقریب کی صدارت کریں گی
Posted On:
28 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کل نئی دلی سے ورچوئل وسیلے سے ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور علاقائی تجارت میں سہولت میں اضافہ کرنے کے لیے شمال مشرقی علاقوں کے لینڈ کسٹمز اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج (ای ڈی آئی) کی سہولت کا افتتاح کریں گی ۔
بعد ازاں ، بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) مرکزی وزیر خزانہ کی موجودگی میں کسٹمز سے ضبط شدہ نوادرات کو بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے حوالے کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کرے گا ۔ ملک بھر میں 7 مقامات بنگلورو، بھوپال، بھونیشور، دہلی، گوہاٹی، ممبئی اور پونے میں کل 101 نوادرات کو اے ایس آئی کے مختلف زونل یونٹس کے حوالے کیا جائے گا ۔
*******
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
(U: 5478)
(Release ID: 2009863)
Visitor Counter : 85