وزارات ثقافت
پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں چھ نامور شخصیات اکادمی فیلو (اکادمی رتن) کے طور پر منتخب
سال 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز کے لیے 92 فنکاروں کا انتخاب
80 نوجوان فنکاروں کو سال 2022 اور 2023 کے لیے استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار دیا جائے گا
Posted On:
28 FEB 2024 2:47PM by PIB Delhi
سنگیت ناٹک اکادمی کی جنرل کونسل، نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ، نئی دہلی نے 21 اور 22 فروری 2024 کو نئی دہلی میں منعقدہ اپنے اجلاس میں متفقہ طور پر پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں چھ (6) نامور شخصیات کو اکادمی فیلوز (اکادمی رتن)کے طور پر منتخب کیا۔ اکادمی کی فیلوشپ ایک انتہائی باوقار اور نادر اعزاز ہے، جو کسی بھی وقت 40 تک محدود ہے۔
جنرل کونسل نے سال 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز (اکادمی پرسکار) کے لیے موسیقی، رقص، تھیٹر، روایتی/لوک/قبائلی موسیقی/رقص/تھیٹر، کٹھ پتلی اور مجموعی طور پر شراکت/اسکالرشپ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بانوے (92) فنکاروں کو بھی منتخب کیا۔
اس طرح منتخب کیے گئے فیلوز اور ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد مجموعی طور پر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان کا تعلق مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ اس کے علاوہ، یہ نامور فنکار موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک اور قبائلی فن، کٹھ پتلی اور اس سے منسلک تھیٹر آرٹ وغیرہ کی شکل میں ظاہر ہونے والے پرفارمنگ آرٹس کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔
اکادمی کی جنرل کونسل نے سنہ 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی کے استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار کے لیے 80 نوجوان فنکاروں کا انتخاب بھی کیا ہے۔ استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار کے لیے 25,000روپے (صرف پچیس ہزار روپے) کی نقدرقم ہے۔ اس کےعلاوہ ایک تمراپتر اور انگ وسترم۔ یہ اعزازات سنگیت ناٹک اکادمی کے چیئرمین کی طرف سے ایک خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے۔
اکادمی ایوارڈز 1952 سے عطا کیے جا رہے ہیں۔ یہ اعزازات نہ صرف عمدگی اور حصولیابی کے اعلیٰ ترین معیارکی علامت ہیں، بلکہ مسلسل انفرادی کام اور شراکت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اکادمی فیلو کے اعزاز میں 3,00,000 روپے (تین لاکھ روپے) جبکہ اکادمی ایوارڈ میں 1,00,000 روپے(ایک لاکھ روپے) کی نقد رقم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک تمراپتراور انگ وسترم۔
سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپس اور ایوارڈز ایک خصوصی افتتاحی تقریب میں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دیئے جائیں گے۔
ساتھیوں اور ایوارڈز کی فہرست کے لیے کلک کریں-
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ رب (
U. No.5468
(Release ID: 2009793)
Visitor Counter : 100