سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پسماندہ طبقات کےقومی کمیشن کے چیئرپرسن جناب ہنسراج گنگارام اہیرنے حکومت پنجاب کےایڈیشنل چیف سکریٹری کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 28 FEB 2024 12:15PM by PIB Delhi

پسماندہ طبقات کےقومی کمشنک کے چئر پرسن جناب ہنسراج گنگارام اہیر نےحکومت پنجاب کے زیر کنٹرول مختلف محکموں، بورڈ، کارپوریشن، تعلیمی اداروں اور طبی اداروں وغیرہ میں ملازمت اور داخلے میں او بی سی کی نمائندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے فلاحی اقدامات کے موضوع پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ قبل ازیں پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن (این سی بی سی) کے چیئرمین جناب ہنسراج گنگارام اہیر کی  چیئرمین شپ میں بالترتیب 12.04.2023 اور 27.05.2023 کوجائزہ میٹنگیں منعقد ہوئی تھیں۔

جناب ڈی کے تیواری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، حکومت پنجاب، چیف سکریٹری، حکومت پنجاب کی جانب سے قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے سامنے پیش ہوئے۔ اس سے قبل کی میٹنگوں میں، قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے تعلیم میں ریزرویشن کوٹہ کو 10فیصد سے بڑھا کر 12فیصد کرنے کے بارے میں سوال کیا تھا جو کہ سرکاری ملازمت میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کوٹہ کے برابر ہے۔ کمیشن نے بھرتی میں ریزرویشن کوٹہ کے لیے 50 فیصد کی حد سے متعلق اندرا ساہنی کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے ملازمت میں 13 فیصد کوٹہ بڑھانے کی بھی سفارش کی تھی۔ کمیشن کو پنجاب ریاست کی  اوبی سی آبادی کے فیصد پر زور دیا گیا اور ریاستی حکومت میں سروسیز اور داخلوں میں او بی سیز کے لیے 27فیصد ریزرویشن کوٹہ کو پورا کرنے کے لیےاور بی سیز کی نمائندگی کم از کم 13فیصد تک بڑھانے کی سفارش کی گئی۔

جناب ڈی کے تیواری، ایڈیشنل چیف سکریٹری، حکومت پنجاب نے کمیشن کے سامنے بیان دیا کہ او بی سی کوٹہ کو 12 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا معاملہ آخری مرحلے میں ہے۔ کمیشن کی سفارشات پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا۔

جناب ہنسراج گنگارام اہیر، چیئرپرسن، این سی بی سی کا خیال ہے کہ ایس سی اور او بی سی کے لیے موجودہ ریزرویشن کوٹہ یعنی بالترتیب 25فیصد اور 12فیصدملکر صرف 37فیصد ہوتا ہے اور اس طرح ریاستی حکومت کے کنٹرول میں سرکاری ملازمتوں میں باقی 13فیصد کوٹہ  50فیصد تک کی حد کے مطابق او بی سیز کو دیاجائےجو کہ  اندرا ساہنی کے معاملے میں معزز سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کے تحت ہے۔

اس سے قبل کی میٹنگوں میں، قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے تعلیم میں ریزرویشن کوٹہ کو 10فیصد سے بڑھا کر 12فیصد کرنے کے بارے میں سوالات کئےتھے جو کہ سرکاری ملازمت میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کوٹہ کے برابر ہے۔ عصری حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمیشن نے پنجاب ریاست میں میڈیکل، انجینئرنگ، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے اور بی سیز کو 15فیصد کوٹہ دینے کی پرزور سفارش کی۔

 

************

 

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 5460)



(Release ID: 2009715) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil