الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کل پونے میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کریں گے

Posted On: 27 FEB 2024 2:14PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی، اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر، کل پونے میں "وکست بھارت سنکلپ یاترا" کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر موصوف نوجوان ہندوستانیوں، اسٹارٹ اپس، صنعت کاروں اور ریاست کے ممتاز شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے وژن کی طرف آگے بڑھانے کے مقصد سے گفتگو کریں گے۔

اس تقریب کے دوران وزیر موصوف اس قابل ذکر پیش رفت پر روشنی ڈالیں گے جو  ہندوستان 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی سمت کر رہا ہے اور جو ملک کے نوجوانوں کے لیے بے مثال مواقع لائے گی۔

"وِکست بھارت سنکلپ یاترا" ایک ملک گیر مہم ہے جو وسیع پیمانے پر رابطہ کاری  کے اقدامات کے ذریعے بیداری پھیلانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جو گرام پنچایتوں، نگر پنچایتوں، اور شہری مقامی اداروں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت اہل افراد تک پہنچنا، ان اسکیموں کے بارے میں اہم معلومات کو پھیلانا، فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا، اور مستقبل کے فوائد کے لیے ممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج کرنا شامل ہے۔

یہ مہم ایک جامع نقطہ نظر کو مجسم کرتی ہے جس میں حکومت ہند کی مختلف وزارتیں/محکمے، ریاستی حکومتیں، مرکزی حکومت کی تنظیمیں، اور ادارے شامل ہیں۔ اس کا سب سے بڑا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے اور  اس طرح شہریوں کو بااختیار بنانا اور وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب (

U. No.5410



(Release ID: 2009387) Visitor Counter : 59