بھارتی چناؤ کمیشن
بینک اور ڈاکخانے اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ای سی آئی کو ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے، تعلیم اور رسائی میں مدد کریں گے
ای سی آئی پیغام رسانی ملک بھر میں 1.6 لاکھ بینک شاخوں، 2 لاکھ سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 1.55 لاکھ ڈاکخانوں کے ذریعے وسیع ترسامعین تک پہنچے گی
Posted On:
26 FEB 2024 2:21PM by PIB Delhi
اپنی نوعیت کی پہلی پہل قدمی کے تحت ، بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے آج دو ممتاز تنظیموں، دی انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) اور محکمہ ڈاک (ڈی او پی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ تاکہ لوک سبھا 2024 کے ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اس کی ووٹر تک رسائی اور بیداری کی کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔یہ پہل قدمی ملک میں انتخابی بیداری کو بڑھانے کے لیے ای سی آئی کی جاری انتھک کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای سی آئی نے حال ہی میں اسکولوں اور کالجوں کے تعلیمی نصاب میں انتخابی خواندگی کو باضابطہ طور پر ضم کرنے کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اس مفاہمت نامے پر آج اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر جناب ارون گوئل کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ان کے علاوہ محکمہ ڈاک کے سکریٹری جناب ایس ونیت پانڈے، آئی بی اے کے چیف ایگزیکٹو جناب سنیل مہتا اور محکمہ ڈاک، آئی بی اے اور ای سی آئی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی بی اے کے ساتھ ایم او یو
محکمہ ڈاک کے ساتھ ایم او یو
مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر،آئی بی اے اورڈی او پی اپنے اراکین اور منسلک اداروں/یونٹس کے ساتھ اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ووٹروں کی تعلیم کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کریں گے، اورمختلف اقدامات کے ذریعہ شہریوں کو ان کے انتخابی حقوق، عمل اور ووٹنگ اور رجسٹریشن کے لیے اقدامات کے بارے میں معلومات کے ساتھ بااختیار بنائیں گے ۔
ایم او یو کی کلیدی خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:
- ممبران اور منسلک ادارے/یونٹس اپنی ویب سائٹس پر ووٹر ایجوکیشن کے پیغامات نمایاں طور پر ڈسپلے کریں گے، جس میں دیکھنے والوں کو انتخابی عمل کے بارے میں مزید جاننے اور معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
- ووٹر کی تعلیم کے مواد کی مختلف پروموشنل چینلز جیسے سوشل میڈیا اور ممبر اداروں کے کسٹمر آؤٹ ریچ پلیٹ فارمز کے ذریعے تشہیر کی جائے گی ، جس سے متعلقہ فریقوں اور عوام میں وسیع پیمانے پر آگاہی کو یقینی بنایا جائے گا۔
- ووٹر ایجوکیشن کے پیغامات کو پوسٹرز، فلیکس اور ہورڈنگز کی شکل میں دفتر کے بنیادی ڈھانچے/اہم اور نمایاں مقامات پر ظاہر کیا جائے گا، جو کلیدی ٹچ پوائنٹس پر صارفین تک پہنچیں گے۔
- آئی بی اے اورڈی او پی کے تحت تمام ممبر ادارے ووٹر آگاہی فورم قائم کریں گے تاکہ ووٹر کی تعلیم سے متعلق بات چیت اور اقدامات میں ملازمین اور صارفین کو شامل کیا جا سکے۔
- آئی بی اے اورڈی او پی کے ملازمین کے باقاعدہ اورینٹیشن پروگراموں میں ایس وی ای ای پی کے بارے میں تربیتی ماڈیول کے بارے میں حساس بنائیں گے۔
- ڈاک کا محکمہ ،ڈاک کی اشیاء اور سامان پر منسوخی کی ایک خصوصی مہر (ووٹر کی تعلیم کے پیغامات والا) چسپاں کرے گا۔
انتخابی کمیشن کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران انتخابات کو منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے اور ووٹروں کی شرکت میں نمایاں اضافے کے باوجود، یہ تشویش کا معاملہ ہے کہ تقریباً 30 کروڑ ووٹرز (91 کروڑ میں سے) نے لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ ووٹنگ کا فیصد 67.4 فیصد تھا، جسے کمیشن نے بہتر بنانے کے لیے ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے۔
آئی بی اے اور محکمہ ڈاک کے ساتھ یہ تعاون، شہریوں کو ان کے انتخابی حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں علم اور آگاہی سے بااختیار بنا کر ،جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹھوس اورمشترکہ کوششوں کے ذریعے، دونوں ادارے انتخابی عمل میں باخبر اور فعال شرکت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
پس منظر: 26 ستمبر 1946 کو تشکیل دی گئی، دی انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی شروعات 22 اراکین کے ساتھ ہوئی تھی اور اب اس کا پورے ملک میں 247 اراکین کا مضبوط نیٹ ورک ہے۔ پبلک سیکٹر کے بینک 90,000 سے زیادہ شاخوں اور 1.36 لاکھ اے ٹی ایمز کے ساتھ آگے ہیں اس کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کی 42,000 سے زیادہ شاخیں اور 79,000 سے زیادہ اے ٹی ایمس ہیں ۔ علاقائی دیہی بینکوں کی 22,400 سے زیادہ شاخیں ہیں ، جب کہ چھوٹے مالیاتی اور ادائیگی بینک تقریباً 7000 شاخوں اور 3000سے زیادہ اے ٹی ایمس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ غیر ملکی بینکوں کی 840 شاخیں اور 1,158 اے ٹی ایمس ہیں، اور لوکل ایریا بینکوں کی 81 شاخیں ہیں۔ شاخوں کی مجموعی تعداد 1.63 لاکھ سے زیادہ ہے جس میں ملک بھر میں 2.19 لاکھ سے زیادہ اے ٹی ایمس ہیں۔
150 سال سے زائد عرصے سے، محکمہ ڈاک (ڈی او پی) ملک کے مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس نے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1,55,000 سے زیادہ ڈاکخانوں کے ساتھ ،ڈی او پی کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ تقسیم کیا جانے والا پوسٹل نیٹ ورک ہے۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.5369
(Release ID: 2009082)
Visitor Counter : 104