سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

صدرجمہوریہ  کل 'پرپل فیسٹ' کا افتتاح کریں گی

Posted On: 25 FEB 2024 10:22AM by PIB Delhi

 

گوا میں 8 سے 13 جنوری، 2024 تک بین الاقوامی جامنی میلہ، 2024' کی کامیابی کے بعد، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کے بااختیار بنانے کا محکمہ 26فروری 2024 کو راشٹرپتی بھون  کے امرت ادیان  میں دن بھر کے 'پرپل فیسٹ' (جامنی میلہ)  کا انعقاد کر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو ’پرپل فیسٹ‘  کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزراء اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سکریٹری موجود ہوں گے۔ 10 ہزار سے زیادہ دیویانگ جن بھی ، اپنے اسکارٹس کے ساتھ، اس شاندار مقام پر جمع ہوں گے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی ادارہ برائے جسمانی معذوری اس میلے کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔

’پرپل فیسٹ‘ میں رسائی، شمولیت اور معذوری کے حقوق کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کے مکمل طور پر شامل اور انٹرایکٹو اسٹال ہوں گے۔ ’پرپل فیسٹ‘ میں اہم سرگرمیاں امرت ادیان کا دورہ، اپنی معذوریوں کو جانیں، پرپل کیفے، پرپل کیلیڈوسکوپ، پرپل لائیو ایکسپیریئنس زون، پرپل اسپورٹس وغیرہ ہوں گی۔

میلے کے علاوہ، زائرین کو راشٹرپتی بھون میوزیم کے ذریعہ دریافت کے سفر پر جانے کے لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے، جو ان کے ذہنوں کو تقویت بخشتے ہیں اور شمولیت کے اخلاق کو اپناتے ہیں۔

یہ میلہ ہر ایک کے لیے ایک مزید جامع اور قابل رسائی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے خیالات اور بصیرت کو ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ اس میلے کا مقصد مختلف معذوریوں اور لوگوں کی زندگی پر ان کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور معذوری کے گرد گھومنے والی غلط فہمیوں، بدنیتی اور دقیانوسی تصورات کو بھی چیلنج کرنا ہے اور معاشرے میں معذور افراد کو سمجھنے، قبول کرنے اور ان کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

5336



(Release ID: 2008791) Visitor Counter : 49