کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دسمبر 2023 میں ملک میں معدنی پیداوار میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا


اہم معدنیات مثبت ترقی کی نشاندہی کرتی ہیں

Posted On: 22 FEB 2024 2:06PM by PIB Delhi

ماہ دسمبر، 2023 (بنیاد: 100=  12-2011) کے لیے کانکنی اور کانکنی کی تلاش کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ 139.4 ہے جو  دسمبر 2022 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں 5.1  فیصد زیادہ ہے ۔  اپریل تا دسمبر 24 -2023  کی مدت  کے لیے  مجموعی پیداوار کی شرح ترقی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.5 فیصد  زیادہ ہے ۔

دسمبر 2023 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح اس طرح  تھی: کوئلہ 929 لاکھ، لگنائٹ 40 لاکھ، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ، خام لوہا 255 لاکھ، چونا پتھر 372 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 3078 ملین  مکعب میٹر ، باکسائٹ 2429 ہزار، کرومائیٹ 235 ہزار،  تانبہ کانک  11 ہزار، سیسہ کانک 35 ہزار، خام مینگنیز 319 ہزار، زنک کانک  148 ہزار، فاسفورائٹ 117 ہزار، میگنیسائٹ 16 ہزار ٹن اور سونا 122 کلو گرام ۔

دسمبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر 2023 کے دوران مثبت نمو دکھانے والی اہم معدنیات میں شامل ہیں: میگنیسائٹ (83.7فیصد )، سیسہ کانک (16.5فیصد )، لگنائٹ (14.6فیصد )، تانبہ کانک (13.7فیصد )، چونا پتھر (12.5فیصد )، کوئلہ (10.8فیصد )، زنک کانک  (7.8فیصد )، باکسائٹ (6.6فیصد )، قدرتی گیس (یو)  (6.6فیصد )،  خام مینگنیز (4.0فیصد ) اور لوہا (1.3فیصد )،  جبکہ دیگر اہم  معدنیات منفی  شرح نمو  کو ظاہر کرتی ہیں ۔  ان معدنیات میں شامل ہیں: پیٹرولیم (خام) (-1.0فیصد )، سونا (-29.9فیصد )، کرومائیٹ (-30.8فیصد )، فاسفورائٹ (منفی 31.2فیصد ) اور ڈائمنڈ ( منفی 74.4فیصد ) ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-02-2214211096ED.png

*******

ش ح ۔ م ع ۔ ت ح

(U: 5249)



(Release ID: 2008056) Visitor Counter : 62