امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات (گرین واشنگ )کی روک تھام اورضابطوں کے مسودے سے متعلق رہنما خطوط پر عوام کی رائے طلب کی ہے


رہنما خطوط کا مسودہ ،جو تمام اشتہارات پر لاگو ہوگا کوئی بھی شخص جس پر یہ رہنما اصول لاگو ہوتے ہیں گرین واشنگ میں ملوث نہیں ہوگا

غلط یا گمراہ کن ماحولیاتی دعوؤں کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط

سی سی پی اے نے 21مارچ 2024 تک 30 دن کے اندر اندر  ان رہنما خطوط پر عوامی رائے/مشورہ طلب کیا ہے

Posted On: 20 FEB 2024 4:25PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی نےدھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات( گرین واشنگ )کی روک تھام اور ضابطوں و رہنما خطوط کے مسودے پر عوام سے رائے طلب کی ہے۔ رہنما خطوط کا یہ مسودہ  صارفین امور کے محکمے کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے جو مندرجہ زیل لنک کے ذریعے قابل رسائی ہیں:-

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/fileuploads/latestnews/Draft%20Guidline%20with%20approval.pdf

 

عوامی تبصرے/مشورے/فیڈ بیک طلب کیے جاتے ہیں اور 30 دن کے اندر (21 مارچ 2024 تک) سینٹرل اتھارٹی کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

 

محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے)  نے 2 نومبر 2023 کو او ایم کے ذریعے "گرین واشنگ" پر مشاورت کے لیے متعلقہ فریقوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں این ایل یوایس، قانونی فرموں، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، حکومت اور رضاکارانہ صارف تنظیموں (وی سی اوز) اور تمام بڑے اداروں کی نمائندگی تھی۔

 

گرین واشنگ کی روک تھام اور ریگولیشن کے مسودے کے رہنما خطوط کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے۔ آخری میٹنگ 10 جنوری 2024 کو ہوئی تھی جس میں مجوزہ رہنما خطوط کے مسودے پر کمیٹی کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ گرین واشنگ کی روک تھام اور ضابطے کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ کمیٹی کے تمام اراکین کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اب اسے عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ تجویز کردہ رہنما خطوط کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 (2) (l) کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

مسودے کے رہنما خطوط میں گرین واشنگ کی تعریف ‘‘کسی بھی فریب یا گمراہ کن عمل کے طور پر کی گئی ہے، جس میں  مثبت ماحولیاتی پہلوؤں کو تحلیل کرتے ہوئے یا نقصان دہ صفات کو چھپاتے ہوئے  مبالغہ آرائی، مبہم، جھوٹے، یا غیر مصدقہ ماحولیاتی دعوے اور گمراہ کن الفاظ، علامتوں، یا تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے، اور اس پر  زور دیتے ہوئے متعلقہ معلومات کو چھپانا یا کچھ پوشیدہ رکھنا  شامل ہے۔’’

 

رہنما خطوط ان تمام اشتہارات اور سروس فراہم کرنے والے، پروڈکٹ بیچنے والے، مشتہر، یا کسی اشتہاری ایجنسی یا توثیق کرنے والے پر لاگو ہوں گے جن کی سروس ایسے سامان یا خدمات کے اشتہار کے لیے حاصل کی جاتی ہیں۔ رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مبہم اصطلاحات جیسے 'سبز'، 'ماحول دوست'، 'ماحولیاتی شعور'، 'سیارے کے لیے اچھا'، 'ظلم سے پاک'، اور اسی طرح کے دعوے صرف مناسب انکشافات کے ساتھ استعمال کیے جائیں۔

 

رہنما خطوط میں مختلف قسم کی انکشافات سے متعلق تجویز رکھی گئی ہے جو ماحول سے متعلق دعوے کرنے والی کمپنی کی طرف سے کیے جانے کی ضرورت ہوگی۔ مختلف انکشافات یہ ہیں:-

 

  1. یا تو براہ راست یا QR کوڈزیا  ویب لنکس جیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہارات یا مواصلات میں تمام ماحولیاتی دعوے مکمل طور پر ظاہر کیے گئے ہیں، یقینی بنائیں ۔
  2. منفی پہلوؤں کو چھپاتے ہوئے ماحولیاتی دعوؤں کو احسن طریقے سے اجاگر کرنے کے لیے منتخب ڈیٹا پیش کرنے سے گریز کریں۔

 

  1. ماحولیاتی دعوؤں کے دائرہ کار کی واضح طور پر وضاحت کریں، یہ بتاتے ہوئے کہ آیا ان کا تعلق مصنوعات، مینوفیکچرنگ کے عمل، پیکیجنگ، مصنوعات کے استعمال، ضائع کرنے، خدمات، یا خدمات کی فراہمی کے عمل سے ہے۔

 

  1. تمام ماحولیاتی دعووں کی تائید قابل تصدیق شواہد سے کی جائے گی۔

 

  1. تقابلی ماحولیاتی دعوے جو ایک پروڈکٹ یا سروس کا دوسرے سے موازنہ کرتے ہیں ان کی بنیاد قابل تصدیق اور متعلقہ ڈیٹا پر ہونی چاہیے۔

 

  1. قابل اعتماد سرٹیفیکیشن، قابل اعتماد سائنسی ثبوت، اور صداقت کے لیے فریق ثالث کی آزاد تصدیق کے ساتھ مخصوص ماحولیاتی دعوؤں کو ثابت کریں۔

رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواہش مند یا مستقبل کے ماحولیاتی دعوے صرف اس صورت میں کیے جاسکتے ہیں جب واضح اور قابل عمل منصوبے تیار کیے گئے ہوں جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ ان مقاصد کو کیسے حاصل کیا جائے گا۔

 

نئے رہنما خطوط پر مزید معلومات کے لیے، لنک ملاحظہ کریں:

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/fileuploads/latestnews/Draft%20Guidline%20with%20approval.pdf

************

ش ح۔ ا س ۔  ج ا

 (U: 5199)



(Release ID: 2007648) Visitor Counter : 44